ACROSS TT

News

No radiation detected in Gulf after US strikes on Iran, says Saudi Arabia

Saudi Arabia's Nuclear and Radiological Regulatory Commission has confirmed a lack of radioactive effects or radiation risk after US airstrikes on Iranian nuclear sites including Fordow as regional authorities move quickly to reassure the public and downplay environmental fallout concerns.

Shockwaves across capitals as world responds to US strikes on Iran

United Nations Secretary-General António Guterres has described the US' military action as “a direct threat to international peace and security.” In a rare and forceful statement, he said, “This is a dangerous escalation in a region already on the edge.”

US warns American women not to travel to India amid increased rape threats

The US State Department has reissued a Level 2 travel advisory for India, citing terrorism, rising violent crime, and sexual assault—particularly warning women not to travel alone. The advisory restricts travel to Kashmir and urges Americans to exercise caution within the Union.

Qatari economy to accelerate to 6.5% growth for FY2026–27, says World Bank

A sharp uptick will be driven primarily by a planned 40% expansion in LNG output as Qatar's North Field megaprojects come online, reshaping the country’s hydrocarbon trajectory.

Pakistan nominates Trump for Nobel Peace Prize after India conflict de-escalation

Pakistan nominates Donald Trump for the 2026 Nobel Peace Prize after his backchannel diplomacy helped prevent war with India. Islamabad hails his role in defusing tensions and urges global powers to follow suit.
NewsroomInternationalڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست ”میئن“ میں بھی صدارتی الیکشن کیلئے نااہل...

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست ”میئن“ میں بھی صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہِل پر حملے میں ملوث ہونے کے باعث امریکی ریاست ’کولوراڈو‘ کے بعد ریاست ’میئن‘ میں بھی صدارتی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

spot_img

میئن (تھرسڈے ٹائمز) — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ریاست ”میئن“ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ”میئن“ کی سیکرٹری آف سٹیٹ ”شینا لی بیلوز“ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن 2020 میں ووٹرز سے متعلق دھوکہ دہی کے جھوٹے دعوے پھیلانے اور پھر قانون سازوں کو ووٹوں کی تصدیق سے روکنے کیلئے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل کی جانب مارچ پر اکسایا۔

شینا لی بیلوز نے 34 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا ہے کہ امریکی آئین ہماری حکومت کی بنیادوں پر حملے کو برداشت نہیں کرتا۔ اس فیصلے کو ریاست کے سپیرئیر کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے جبکہ ”شینا لی بیلوز“ نے کورٹ کی جانب سے عدالتی رولنگ تک اپنا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

ریپبلکن کی صدارتی نامزدگی کیلئے فرنٹ رنر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپیئن کی جانب سے اس فیصلے کو ”ظالمانہ“ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف فوری طور پر اعتراض دائر کیا جائے گا، ٹرمپ کے وکلاء نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرمپ بغاوت میں ملوث نہیں تھے اور 2021 میں فسادات کے دن اپنے حامیوں کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریمارکس ان کی آزادیِ اظہارِ رائے کے حق کے تحت محفوظ تھے۔

یہ فیصلہ ”میئن“ کے سابق قانون سازوں کے ایک گروپ کی جانب سے اس مؤقف کے اظہار کے بعد سامنے آیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی آئین کی ایک شق کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جانا چاہیے جو ایسے افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکتی ہے جو امریکہ میں پہلے سے حلف اٹھانے کے بعد بغاوت یا غداری میں ملوث رہے ہوں۔

سابق قانون سازوں کمبرلے روزن، تھامس سیویلو اور ایتھن اسٹرملنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ”میئن“ میں ووٹنگ سے روکنے کے اپنے فیصلے میں ”شینا لی بیلوز“ جمہوریت اور ہمارے آئین کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

یہ فیصلہ صرف ”میئن“ کے مارچ میں منعقد ہونے والے پرائمری انتخابات پر لاگو ہوتا ہے تاہم یہ نومبر کے عام انتخابات کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حیثیت کو متاثر کر سکتا ہے، اس فیصلے سے ممکنہ طور پر امریکی سپریم کورٹ پر 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کی آئینی شق کے تحت ملک بھر میں ٹرمپ کی اہلیت کے بارے میں سوالات کو حل کرنے کیلئے دباؤ میں اضافہ ہو گا۔

ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کو اوور ٹرن کرنے کی کوشش میں ان کے کردار کیلئے وفاقی مقدمے اور جارجیا میں فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے لیکن ان پر 6 جنوری کے حملے سے متعلق بغاوت کا الزام نہیں لگایا گیا، وہ ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں رائے عامہ کے جائزوں کے حوالہ سے ایک بڑے فرق کے ساتھ آگے ہیں۔

کولوراڈو کی اعلٰی عدالت نے 19 دسمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاستی پرائمری بیلٹ سے نااہل قرار دے دیا تھا جس سے وہ امریکی تاریخ کے پہلے ایسے امیدوار بن گئے جنہیں بغاوت میں ملوث ہونے کی وجہ سے صدارت کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ”کولوراڈو“ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا عزم ظاہر کیا اور بیلٹ چیلنجز کو ”غیر جمہوری“ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کولوراڈو ریپبلکن پارٹی نے بدھ کو سپریم کورٹ میں اپنی اپیل دائر کر دی ہے۔

امریکہ کی دیگر کئی ریاستوں میں ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی اسی طرح کی کوششوں کو مسترد کر دیا گیا ہے، عام انتخابات میں میدانِ جنگ کی ایک اہم ریاست ”مشی گن“ کی اعلٰی عدالت کی جانب سے بدھ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست کے صدارتی پرائمری بیلٹ سے نااہل قرار دینے کے مقدمے کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

غیر جانبدارانہ انتخابی پیشین گوئی کرنے والوں کی جانب سے ”میئن“ کو ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ریاست میں صدر جوبائیڈن کی جیت متوقع ہے لیکن ٹرمپ نے غیر معمولی سیٹ اپ کی وجہ سے 2016 اور پھر 2020 کے انتخابات میں بھی ”میئن“ سے ایک الیکٹورل ووٹ حاصل کیا جو ریاست کو اپنے چار الیکٹورل کالج ووٹوں کو تقسیم کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ صدارتی جنگ جیتنے کیلئے امیدواروں کو الیکٹورل کالج کے 270 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

ایڈوکیسی گروپس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ دیگر مخالف ووٹرز نے 14ویں ترمیم کے سیکشن 3 کے تحت متعدد ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے، 14ویں ترمیم کو امریکی سول وار کے بعد سابق اتحادیوں کو حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے منظور کیا گیا تھا۔

دیگر ریاستوں کے برعکس ”میئن“ میں انتخابات کی نگرانی کرنے والی ”شینا لی بیلوز“ کیلئے عدالتوں کی طرف سے نااہلی پر غور کرنے سے پہلے اس پر ابتدائی فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

کیلیفورنیا کے وزیرِ خارجہ ”شرلی ویبر“ نے جمعرات کو 5 مارچ کے پرائمری انتخابات کیلئے امیدواروں کی مصدقہ فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شامل کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی بھی بیلٹ چیلنج کا حل اب عدالتوں پر منحصر ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: