ACROSS TT

News

Asim Munir to visit Tehran again as Pakistan mediates

Pakistan's Army Chief Asim Munir will travel to Tehran on Monday, Iran's Foreign Ministry says, in his third visit this year tied to US-Iran mediation efforts.

Supreme Court directs transfer of Imran Khan to Shifa International Hospital

The Supreme Court has ordered the transfer of Imran Khan from Adiala Jail to Shifa International Hospital for medical assessment and treatment, while directing that his health condition should not be used for political activity or media campaigning.

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan sign Makkah Joint Defence Agreement

Saudi Arabia, Turkey and Pakistan have signed the Makkah Joint Defence Agreement at Al-Safa Palace, a trilateral pact under which an armed attack against any one of the three states will be regarded as an attack against them all.

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی ”مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ“ پر دستخط کر دیئے

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مکہ مکرمہ میں تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ دفاعی، عسکری اور تزویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات جولائی 2026 میں پہلی مرتبہ 1.833 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔ صرف ایک ماہ میں 43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکسٹائل شعبہ نئے مالی سال کے آغاز میں بھی پاکستان کی برآمدی معیشت کا سب سے بڑا ستون بن کر سامنے آیا۔
Newsroomنگران وزیرِ اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے برطانوی جریدہ "دی اکانومسٹ" کی صحافت...

نگران وزیرِ اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے برطانوی جریدہ “دی اکانومسٹ” کی صحافت پر سوالات اٹھا دیئے

برطانوی جریدہ "دی اکانومسٹ" کی جانب سے عمران خان کی تحریر شائع کرنے پر پاکستان کے نگران وزیرِ اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے سوالات اٹھا دیئے۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — نگران وزیرِ اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے جیل میں قید سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی تحریر شائع کرنے پر برطانوی اخبار “دی اکانومسٹ” کے اخلاقی معیارات اور ذمہ دارانہ صحافت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

نگران وزیرِ اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر پیغام جاری کیا ہے کہ ہم “دی اکانومسٹ” کو مبینہ طور پر عمران خان کی تحریر شائع کرنے پر اپنا مؤقف لکھ رہے ہیں کیونکہ یہ صورتحال حیران کن اور پریشان کن ہے کہ اس سطح کے نامور میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک ایسے سزا یافتہ فرد کے نام سے مضمون شائع کیا ہے جو جیل میں قید ہے۔

مرتضٰی سولنگی نے لکھا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اخلاقی معیارات اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یہ ادارہ جاتی فیصلہ کیسے کیا گیا اور “دی اکانومسٹ” کی جانب سے قانونی حیثیت اور کریڈیبلٹی کے لحاظ سے کن باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مضمون شائع کیا گیا؟

نگران وزیرِ اطلاعات نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا “دی اکانومسٹ” نے اس سے پہلے کبھی دنیا کے کسی حصہ میں کسی جیل میں قید سیاستدان کا ایسا گھوسٹ آرٹیکل شائع کیا ہے؟ اگر جیل میں قید کسی سزا یافتہ مجرموں کو میڈیا میں لکھنے کی اجازت ہوتی تو وہ ہمیشہ اس سہولت کو اپنی یکطرفہ شکایات نشر کرنے کیلئے استعمال کرتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار “دی اکانومسٹ” کی جانب سے جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریر شائع کی گئی تھی جس میں عمران خان نے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے عام انتخابات کو ایک مذاق اور تباہی قرار دیتے ہوئے پاکستان کی فوج اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جبکہ عمران خان نے اپنے اس الزام کو بھی بیان کیا تھا کہ ان کی حکومت امریکہ کے دباؤ کے تحت ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ختم کی تھی۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.