جو رشوت مانگے اس کے سر میں اینٹ مار دو اور میرا نام لو، علی امین گنڈا پور

مجھے رشوت مانگنے والے افسر کی شکایت نہ لگاؤ بلکہ اس کے سر میں اینٹ مارو کیونکہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں جہنمی ہیں، رشوت مانگنے والے کو موقع پر سزا دو اور میرا نام لو کہ علی امین نے کہا ہے۔

A file photo is shown of chief minister KPK Ali Amin Gandapur. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of chief minister KPK Ali Amin Gandapur. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ڈیرہ اسماعیل خان (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کی شکایت لگانے کی بجائے اس کے سر پر اینٹ مار کر اس کا پھاڑ دینا چاہیے۔

وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کے ایک گاؤں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا پے کہ مجھے کبھی شکایت نہ کرو کہ فلاں افسر رشوت مانگ رہا ہے، اگر کوئی افسر رشوت مانگے تو اس کے سر پر اینٹ مار کر اس کا سر پھاڑ دو اور میرا نام لو۔

ان کا کہنا ہے کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں دوزخی ہیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ، رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار دو اور اس کے بیٹے سے کہو کہ آپ کے والد کو جہنم سے بچا لیا ہے، عوام غیرت کا مظاہرہ کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔