اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو بھولنا نہیں چاہیے، فلسطینی 6 ماہ سے جنگ اور بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے، ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماسکو اور بشام میں ہونے والے حملے بتاتے ہیں کہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا، پاکستان قیامِ امن کیلئے ملکوں کے مابین شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، امن کی فتح تک پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔