Latest stories about Palestine

فلسطینی میڈیکل طلباء کو پاکستانی میڈیکل کالجز میں تعلیم اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی، اسحاق ڈار

فلسطینی میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے پاکستان کی جانب سے بڑا اعلان؛ غزہ میں تباہ ہونے والے میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز کے فلسطینی طلباء کو پاکستانی میڈیکل کالجز اور ہاسپٹلز میں بقیہ تعلیم اور ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

افغانستان کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ریاستی دہشتگردی کی کھل کر مذمت کرنا ہو گی، فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند اور فلسطینیوں کو ان کا حقِ آزادی ملنا چاہیے، پاکستان القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

فلسطینیوں کو ان کا حق، آزادی اور ان کی سرزمین ملنے تک دنیا میں امن قائم نہٰں ہو سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان فلسطینیوں پر جاری مظالم اور نسل کشی کی سخت مذمت کرتا ہے، جب تک فلسطینیوں کو انکا حق، آزادی اور سرزمین نہیں مل جاتی دنیا میں امن قائم نہٰں ہو سکتا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھی سخت مذمت کرتا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کیمطابق حماس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جریدہ وال اسٹریٹ جرنل

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ میں حماس کو ختم کرنے کا نیتن یاہو کا مقصد ناقابل حصول ہے، حماس کو ختم کرنے کا خیال عوام کے لئے گمراہ کن ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان سے نیتن یاہو اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

مستقبل کا راستہ چن لیا ہے، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف

مستقبل کا راستہ چن لیا ہے، وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا، ایسے اداروں کا خاتمہ کیا جائے گا جو پاکستان پر بوجھ بن چکے، ماضی میں جب بھی ترقی کا سفر شروع ہوا کوئی حادثہ ہو گیا۔

تازہ خبریں

ہمیں فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہئیں، ضمیر کے مطابق نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

مجھ سمیت تمام ججز کو فیصلے قانون اور قاعدے کے مطابق کرنے چاہئیں، ہم ہر جگہ ضمیر کو نہیں لا سکتے، ہمارے لیے قانون سے شناسائی بہت ضروری ہے، ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، اگر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

عمران خان کو اعترافِ جرم کے بعد اب سزا ملنی چاہیے، قانونی لاڈلا نہ بنایا جائے، مریم اورنگزیب

عمران خان کو اعترافِ جرم کے بعد اب سزا ملنی چاہیے، قانونی لاڈلا نہ بنایا جائے، ریاست پر حملہ کرنا انقلابی ہونا ہے؟ تحریکِ انصاف دہشتگرد جماعت ہے جس نے سیاست کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، بھوک ہڑتال والے کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھوکا کرنے والے عمران خان کو باہر نکالا جائے۔

عدالت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جج کا فرض ہے وہ اس فیصلے کی پاسداری کروائے، جسٹس اطہر من اللہ

اگر کسی نے منتخب وزیراعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہوتی تو یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا امتحان ہوتا کہ وہ آئین کی سربلندی کے لیے کھڑی ہوتی یا نہیں۔ عدالت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور یہ جج کا فرض ہے کہ وہ اس کی پاسداری کروائے۔

Kamala Harris Launches 2024 Campaign with Focus on Reproductive Rights

Vice President Kamala Harris launched her 2024 campaign in Wisconsin, receiving endorsements from most Democratic Congress members and governors. She emphasized her commitment to reproductive rights, pledging to stop Trump's extreme abortion laws, saying, "We trust women to make decisions about their own bodies, not the government." Harris urged continued support and mobilization for the upcoming election.

تاریخ گواہ ہے عمران خان نے جس کیلئے نازیبا گفتگو کی پھر اس کے پاؤں پکڑے، خواجہ آصف

عمران خان اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، تاریخ گواہ ہے عمران خان نے جس کیلئے نازیبا گفتگو کی پھر اس کے پاؤں پکڑے، عمران خان نے ڈیڑھ برس نفی کے بعد جی ایچ کیو احتجاج کا اعتراف کر لیا ہے، عمران خان کی طرف سے ترلے منتیں شروع ہو چکی ہیں۔
error: