وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے 39 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 88 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

A file photo is shown of petrol being pumped into a vehicle. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of petrol being pumped into a vehicle. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے 39 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 273 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

وفاقی حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں بھی 9 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ کیروسین آئل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے ہو گی۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔