ACROSS TT

News

Trump says Iran deal could come this weekend

Trump says US-Iran negotiations are going very well and a deal could come this weekend, while cautioning it might not happen. Talks back on track.

Pakistan manufacturing returns to growth as export orders hit 15-month high

Per a new purchasing managers’ survey released by HBL and S&P, Pakistan’s manufacturing PMI rose to 50.9 in May, returning to expansion as new orders recovered and export orders posted their strongest rise since February 2025.

Pakistan’s ports see sharp container surge as Gulf disruption shifts cargo routes

Pakistan’s major ports are seeing a sharp rise in container and transshipment activity as Gulf disruption redirects cargo towards Karachi, Port Qasim and Gwadar.

Iran prepares three-day farewell ceremonies and 24-hour funeral procession for Ali Khamenei

Iranian officials are preparing three days of farewell ceremonies and a 24-hour funeral procession for Ali Khamenei, with events expected in Tehran, Qom and Mashhad.

EU formally commends Pakistan’s Iran mediation as Kallas visits Islamabad

The EU formally commended Pakistan's Iran mediation, supported Pakistan's Kashmir position, called for action against Afghan terrorist groups and backed a two-state solution for Palestine in joint communiqué. Kallas met PM Shehbaz and Field Marshal Munir.
Newsroomبشریٰ بی بی اور نجم الثاقب مبینہ آڈیو لیک کیس پر سپریم...

بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب مبینہ آڈیو لیک کیس پر سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیے اور ہائی کورٹ کے 25 جون کے حکم کو معطل کر دیا۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سپریم کورٹ آف پاکستان نے بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیکس کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 جون کے عدالتی حکم نامے کو معطل کر دیا ہے اور تاحکم ثانی اسلام آباد ہائی کورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ کی عدالتی کارروائی حتمی نہیں ہوئی اور ہائی کورٹ نے آرٹیکل 199 کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو عدالتی فیصلوں میں یہ اصول طے شدہ ہے کہ ہائی کورٹ از خود نوٹس نہیں لے سکتی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 31 مئی کی ہائی کورٹ کی سماعت میں جو پانچ سوالات طے کیے گئے وہ درخواست گزاروں کا کیس نہیں تھا اور یہ بھی بتایا گیا کہ ہائی کورٹ تفتیش نہیں کر سکتی۔

دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 29 مئی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں اتھارٹیز کو فون ٹیپنگ سے روکا گیا تھا، جس کی وجہ سے انٹیلیجنس ایجنسیز کی کاروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے سبب انٹیلیجنس ایجنسیز دہشت گردوں کو بھی گرفتار نہیں کر پا رہیں اور انہیں فون ٹیپنگ اور سی ڈی آر سے روکا جا چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ 29 مئی 2024ء کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کا جائزہ لیا گیا ہے، تاہم اس حکم نامے کو اگلی عدالتی کارروائی میں توسیع نہیں دی گئی۔ دوران سماعت، جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا ہائی کورٹ نے یہ تعین کیا ہے کہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ یہ تعین ابھی تک نہیں ہو سکا اور تفتیش جاری ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں سچ تک کوئی نہیں پہنچنا چاہتا۔ سچ جاننے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا گیا تھا جسے سپریم کورٹ سے اسٹے دے دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارلیمان اور عدالت کو سچ جاننے کی کوششوں سے روکا جاتا رہا تو حقیقت کیسے سامنے آئے گی؟

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.