پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار پوائنٹس کی نحد بھی عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 1500 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
An impression is shown of a bull run at the Pakistani Stock Exchange. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس  82,00 کی  سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس نے 82,000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس تیزی کا بنیادی سبب سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور ملکی معیشت میں استحکام ہے، جسے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ حالیہ معاہدے اور ترسیلات زر میں اضافے نے مزید مستحکم کیا ہے۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران، ابتدائی طور پر انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک اہم بحالی کا اشارہ ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری اور تجارتی حجم میں اضافے نے بھی اسٹاک مارکیٹ کو تیز تر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International