اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نے نیار ریکارڈ قائم کردیا، ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 85,000 کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 85 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں اہم کامیابی حاصل کی۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، اور 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد، کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر کے 85,000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔