spot_img

عمران خان نومبر کے مہینے میں فائنل کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، علی امین گنڈا پور

حقیقی آزادی کیلئے قربانی دینے کا وقت آن پہنچا ہے، عمران خان نومبر کے مہینے میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، اگر ہماری میتیں گھر نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کرا لیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور۔

صوابی (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے قربانی دینے کا وقت آن پہنچا ہے، عمران خان نومبر کے مہینے میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، عمران خان کال دیں گے اور وہ کال یہ ہو گی کہ اگر ہماری میتیں گھر نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کرا لیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کرنے کیلئے قربانی دینے کا وقت آن پہنچا ہے، سب قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائیں، ہمارے پاس دو آپشنز ہیں کہ یا اپنی عزت اور غیرت نیلام کر دیں یا پھر لڑنے اور مرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری پارٹی کی خواتین جیلوں میں ہیں اور پنجاب میں ہمارے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا ہے، یاد رکھو اس کا حساب دینا پڑے گا، تم ریاستی اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہو، ہم اس کا جواب اور حساب ضرور لیں گے، ہم عمران خان کی فائنل کال پر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ اپنی عزت اور غیرت نیلام کرنی ہے یا پھر لڑنا ہے کیونکہ اب ہماری عزتیں محفوظ نہیں ہیں، جو آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل جب آپ کے ساتھ ہو گا تو میں بھی دیکھوں گا، ہم ایک ہیں اور ہم نے ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے چاہے اب ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے، ہم عمران خان کو جیل سے رہا کرا کے ہی دم لیں گے۔

وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں آپ کو عمران خان کا پیغام دے رہا ہوں، عمران خان نومبر کے مہینے میں احتجاج کی کال دینے والے ہیں، قوم تیار رہے، اسی مہینے میں عمران خان کال دیں گے اور وہ کال یہ ہو گی کہ اگر ہماری میتیں گھر نہ آئیں تو ہمارے جنازے پڑھ لینا، ہم تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کرا لیں گے۔

خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر علی امین گنڈا پور نے جلسہ میں شریک پی ٹی آئی کارکنان سے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا کہ وہ عمران خان کے ہر حکم اور فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، اگر احتجاج کے دوران سب کچھ ضائع ہو جائے تب بھی مشن عمران خان کی رہائی ہو گا، فائنل کال پر نکلنے کے بعد عمران خان کی رہائی تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے اور حقیقی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: