اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ96,000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا ہے۔
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 96,000 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس میں 0.95 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 96,000 رہی، جبکہ کم ترین سطح 95,212.63 پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی۔ اس روز تقریباً 243,160,658 حصص کا کاروبار ہوا، جس کی کل مالی قدر 13,026,597,761 روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس نمایاں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ملکی معیشت اور معاشی پالیسیوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ رجحان نہ صرف مارکیٹ میں استحکام کی علامت ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے۔