بھارت کو ترکی بہ ترکی بھر پور جواب دیا جائیگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی اور میزائلی طاقت ہے۔ بھارت کے حالیہ غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ اعلانات کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ قومی مفاد کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، اور بھارت کو مناسب وقت پر ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ اعلانات غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جن کا پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ اس کی دفاعی صلاحیتیں بھی کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی حالیہ حرکتوں کے تناظر میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے اور بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کی روش اپنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا”بھارت اپنے اندرونی مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، جو ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔”

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم نہیں کیا جا سکتا

وزیر خارجہ نے بھارت کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ وہ یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے بھارت منسوخ نہیں کر سکتا، اور کسی بھی ایسی کوشش کا بھرپور سفارتی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کا مؤقف

اسحاق ڈار نے کہاہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو پاکستان کے قومی مفاد میں ہو۔ بھارت کو مناسب انداز میں جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر سیاست کرنا اور اس بہانے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنا ناقابل قبول ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا کل اہم اجلاس

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں بھارت کی حالیہ سرگرمیوں پر جامع غور کیا جائے گا اور ریاستی پالیسی کے مطابق مؤثر ردعمل ترتیب دیا جائے گا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: