بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کیخلاف فوجی کاروائی کا ارداہ رکھتا ہے، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ

بھارت آئندہ 24 سے36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔

Pakistan signals military readiness as India tensions surge. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan signals military readiness as India tensions surge. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستانی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے رات گئے سرکاری میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلیجنس اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان اس بات کا واضح اعادہ کرتا ہے کہ بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو آج یا کل پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ خطے میں ذمہ دارانہ حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔

عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ کسی ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔