پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے “فتح” میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا جنگی مشق "ایکس انڈس" کے دوران فتح سیریز کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل "فتح" کا کامیاب تجربہ، جس کا مقصد فوجی تیاری اور ہدف پر درستگی کا عملی مظاہرہ تھا۔ یہ تجربہ موجودہ علاقائی تناؤ میں دفاعی صلاحیت کا واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

Pakistan conducts FATAH missile test amid Ex INDUS to demonstrate combat readiness and regional deterrence. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES
Pakistan conducts FATAH missile test amid Ex INDUS to demonstrate combat readiness and regional deterrence. — MICHAEL MCCALL FOR THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان نے آج “ایکس انڈس” کے جاری تربیتی مشقوں کے دوران “فتح سیریز” زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔

یہ تجربہ پاک فوج کی عملی تیاری اور میزائل کے کلیدی تکنیکی پہلوؤں کی تصدیق کے لیے کیا گیا، جن میں جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر ہدف شناسی شامل ہیں۔

تربیتی تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے میزائل تجربے میں حصہ لینے والے جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف وطنِ عزیز کے دفاع کی مکمل صلاحیت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔