نریندر مودی ایک بزدل اور ڈرپوک شخص ہے، اسے پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں، سابق گورنر جموں کشمیر ستیا پال ملک

نریندر مودی ایک بزدل، مفاد پرست اور ڈرپوک لیڈر ہے، جس میں پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں۔ پہلگام حملے کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، کشمیریوں کے خلاف امتیازی کارروائی اور میڈیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔

نئی دہلی (تھرسڈے ٹائمز) — سابق گورنر جموں و کشمیر ستیا پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ایک ڈرپوک اور بے شرم شخص ہے جو نہ جنگ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نہ ہی اسے جاری رکھنے کی ہمت۔

 ستیا پال ملک نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا نریندر مودی ایک ڈرپوک شخص ہے، نہ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے جاری رکھ سکتے ہیں۔ جنگ دل گردے والوں کا کام ہے، یہ اس کے بس کی بات نہیں۔ وہ اپنے ہی عوام کو خوفزدہ کر رہا ہے، اور پہلگام واقعے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مودی نے حملے کی ذمہ داری افواج پر اس لیے ڈالی کیونکہ اس میں خود حملہ کرنے کی ہمت نہیں۔ یہ ذمہ داری سے بھاگنے کا طریقہ ہے۔

پہلگام حملہ: سنگین سیکیورٹی ناکامی، سیاسی مفاد اور عوامی فریب

ستیا پال ملک نے انکشاف کیا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ سنگین انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامیوں کا نتیجہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے سے قبل جو سیکیورٹی جائزہ اجلاس وزیر داخلہ امیت شاہ کی صدارت میں ہوئے، وہ محض “گپ شپ اور لنچ میٹنگز” تھیں، کوئی حقیقی سیکیورٹی تیاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری استعفیٰ دینا چاہیے تھا کیونکہ وہ کشمیر میں سیکیورٹی کا براہ راست نگران ہے۔

مودی کا تکبر اور ہندو مسلم تقسیم کی سیاست

ملک نے الزام لگایا کہ مودی نے آل پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی اور اپنی مشہور ریڈیو تقریر “من کی بات” میں کشمیری عوام کے جذباتی ردعمل کو سراہنے سے گریز کیا۔ ان کے بقول یہ مودی کے تکبر کا ثبوت ہے اور وہ ہندو-مسلم تقسیم کو سیاسی فائدے کے لیے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک

ستیا پال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے مسمار کیا جا رہا ہے، اور 2,000 سے زائد افراد کو صرف مسلمان اور کشمیری ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں کشمیریوں کے ساتھ روا سلوک، ہندو سینا کے سربراہ کے نفرت انگیز بیانات، اور میڈیا کی ناکامی کو بھی شدید    تنقید کا نشانہ بنایا۔ ستیا پال ملک نے کہا کہ میڈیا نے قوم کو مایوس کیا ہے، وہ اصل سچ کو چھپا رہا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: