ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، ترک صدر رجب طیب اردوغان

ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

استنبول (تھرسڈے ٹائمز) — ترک صدر رجب طیب اردوغان نے پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی واضح اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللّٰه ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، میں نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان سے انتہائی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، میں پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کابینہ سے خطاب

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنی کابینہ سے خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشتگرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں کے خلاف واضح مؤقف بیان کیا اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک حد تک پہنچ جانے والے تناؤ کو کم کرنے کیلئے انتھک کوششیں کیں۔

پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان سے انتہائی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، میں پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشورہ ہے کہ کسی اشتعال انگیزی میں نہ آئیں، ہم خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم پُرسکون ماحول سے پانی سمیت تمام مسائل کا حل آسان ہو جائے۔

ترکیہ انشاءاللّٰه برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا۔

ترک صدر نے پاکستان کی واضح اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، انشاءاللّٰه ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: