ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف

پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا، مودی اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔

سیالکوٹ (تھرسڈے ٹائمز) — خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحہ قوم کی قیادت کی، ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، مودی اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اللّٰه تعالیٰ نے ہمیں ہر میدان میں فتح عطا فرمائی ہے، اب ہماری جنگ دہشتگردوں کے خلاف ہے۔

اگر بھارت دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنی رہائش گاہ پر مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے طالبات کی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ وہ اظہارِ یکجہتی کیلئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں، بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے، ہماری افواج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا، اگر بھارت دوبارہ جارحیت کی کوشش کرے گا تو اس سے زیادہ کرارا جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی۔

راہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں گی، میں مسلح افواج کے سربراہان اور جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحہ قوم کی قیادت کی، وطن کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھیں وہ اب اتحاد میں بدل چکی ہیں۔

ہمارے شاہینوں نے بھارتی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے، بھارت پاکستان پر حملے کیلئے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہمارے شاہینوں نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

مودی اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسلمانانِ برصغیر نے ایک الگ وطن کے حصول کیلئے بڑی جہدوجہد کی، نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کرانا چاہیے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی ہے بھارت ہمارا مخالف ہے، ھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے جس کے بعد مودی اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔

اللّٰه تعالیٰ نے ہمیں ہر میدان میں فتح عطا فرمائی ہے، اب ہماری جنگ دہشتگردوں کے خلاف ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اس فتح پر مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، ہم نے بھارت کے خلاف اس جنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اگر دوبارہ کوشش کی گئی تو پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے، اللّٰه تعالیٰ نے ہمیں ہر میدان میں فتح عطا فرمائی ہے، اب ہماری جنگ دہشتگردوں کے خلاف ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: