جنگ میں بہترین ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے، ہمارا بہترین ہتھیار عمران خان ہے۔ شبلی فراز

جنگ کے دوران اپنا بہترین ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے اور ہمارا بہترین ہتھیار عمران خان ہے اسے استعمال کیا جائے، پی ٹی آئی اور عمران خان کی اقوامِ عالم میں بہت پذیرائی ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اپنا بہترین ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے اور ہمارا بہترین ہتھیار عمران خان ہے اسے استعمال کیا جائے، تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کی اقوامِ عالم میں بہت پذیرائی ہے۔

پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا مقصد پاکستان کا نقطہِ نظر عالمی دنیا کو بتانا ہے، حکومت کا بیرونِ ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے لیکن بدقسمتی سے اس کمیٹی میں پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کا کوئی بھی رکن شامل نہیں کیا گیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن کو اس کمیٹی میں شامل نہ کرنا افسوسناک ہے، بھارتی حکومت نے کمیٹی میں کانگریس کے نمائندوں کو بھی شامل کیا مگر یہاں آپ نے جو کمیٹی بنائی وہ سب غیر قانونی طریقہ سے منتخب ہو کر آئے ہیں، یہ لوگ باہر جا کر پاکستان کا مقدمہ کیا لڑیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ایوان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کا کمیٹی میں نام شامل نہیں کیا گیا، پاکستان کی خدمت کیلئے اپوزیشن اپنی کمیٹی بنا کر اپنے نمائندے اپنے خرچ پر بیرونِ ملک بھیجے گی، بھارت سے ہمیں بھی خطرہ ہے اور اب حکومت اپنے چکر میں لگ گئی ہے، حکومت سے گزارش ہے کہ اپوزیشن اپنے جو نمائندے باہر بھیجے ان کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالے جائیں۔

راہنما تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ قومی مسئلہ پر اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا، بھارت نے پاکستان کے مفادات پر حملے کئے، بھارتی حملے کے بعد پوری قوم پاکستان کیلئے کھڑی ہو گئی، آپ نے اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، اب بھی خطرات موجود ہیں۔

شبلی فراز نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کی اقوامِ عالم میں بہت پذیرائی ہے، جنگ کے دوران اپنا بہترین ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے اور ہمارا بہترین ہتھیار عمران خان ہے اسے استعمال کیا جائے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: