پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی باہمی شراکت مشترکہ مفادات کی محافظ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے۔ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی شراکت مشترکہ مفادات کی محافظ ہے۔ چینی دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

Pakistan hosts PLA anniversary at GHQ, deepening military ties with China. Field Marshal Asim Munir calls partnership key to strategic cooperation. — FILE
Pakistan hosts PLA anniversary at GHQ, deepening military ties with China. Field Marshal Asim Munir calls partnership key to strategic cooperation. — FILE

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی شراکت مشترکہ سٹریٹیجک مفادات کی محافظ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پُروقار تقریب کا انعقام کیا گیا جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارت خانہ کے عہدیداران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر آفیسرز بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے مطابق اِس موقع پر پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کا کردار قابلِ تعریف ہے، پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط رہے ہیں۔

آرمی چیف نے سٹریٹیجک معاملات کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باوجود پاک چین دوستی کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کے درمیان گہرا رشتہ ہے، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کی شراکت دونوں ممالک کے مشترکہ سٹریٹیجک مفادات کی محافظ ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔