دوحہ (تھرسڈے ٹائمز) — الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی حملوں کی منظوری دی تھی۔ بعض امریکی میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں تقریباً ایک درجن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے قطر پر کیے گئے حملے کا امریکہ کو علم تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے قطر پر حملے کا گرین سگنل دیا۔ ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کو کارروائی سے قبل حملے کا علم تھا مگر ہدف اور مقام کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔
الجزیرہ ٹی وی pic.twitter.com/cH9jMAg556— The Thursday Times (@thursday_times) September 9, 2025
الجزیرہ ٹی وی کی نمائندہ وائٹ ہاوس کیمطابق ایک نامعلوم امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ امریکہ کو حملے سے کچھ دیر پہلے اس بات کا علم تھا کہ ایک کارروائی کی تیاری ہو رہی ہے، تاہم واشنگٹن کو ہدف اور مقام کی درست تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔
یہ رپورٹ اس قیاس آرائی کو تقویت دیتی ہے کہ امریکہ کو قطر پر کیے گئے ان حملوں کے بارے میں پیشگی معلومات ضرور حاصل تھیں، اور یہ کارروائی قریب الوقوع اور طے شدہ تھی۔




