فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز نامزد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، جسے ایوانِ صدر بھجوا دیا گیا ہے۔ نئی تقرری پانچ سال کے لئے ہو گی، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع منظور کر لی گئی ہے۔

PM Shehbaz Sharif has approved Field Marshal Asim Munir as Pakistan’s first Chief of Defence Forces, alongside a two-year extension for the air force chief, marking a major restructuring of national defence leadership. — FILE
PM Shehbaz Sharif has approved Field Marshal Asim Munir as Pakistan’s first Chief of Defence Forces, alongside a two-year extension for the air force chief, marking a major restructuring of national defence leadership. — FILE

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری کی منظوری دے کر اسے ایوانِ صدر بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور وہ یہ ذمہ داری اپنے منصبِ چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ انجام دیں گے۔ نئی تقرری کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں سے متعلق فیصلوں کے سلسلے میں چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ توسیع ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے کے بعد نافذ العمل ہو گی۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔