دہشتگردی ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر

دہشتگردی ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ معرکہِ حق میں اللّٰه کی مدد و نصرت سے فتح ملی۔ تمام مسلم ممالک میں سے حفاظتِ حرمین کا شرف پاکستان کو حاصل ہوا، دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔

رائے دیں
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of the Chief of Army Staff, Field Marshal Hafiz Syed Asim Munir Ahmed Shah, NI HI. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںدہشتگردی ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:51

— چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکہِ حق میں اللّٰه کی مدد و نصرت سے فتح حاصل ہوئی، دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔

پاکستان کے چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللّٰه تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے حفاظتِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا فرمایا ہے، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، علماء قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔

قومی علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا وہاں انتشار اور فساد فی الارض نے جگہ لی، اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔

چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ معرکہِ حق میں اللّٰه کی مدد و نصرت سے فتح حاصل ہوئی، دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media