پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا

سال 2026 کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کا سلسلہ جاری، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 183964 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رائے دیں
Pakistan’s benchmark index leapt more than 4,900 points in Monday trading, pushing beyond the 183,900 psychological barrier and setting a new record. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan’s benchmark index leapt more than 4,900 points in Monday trading, pushing beyond the 183,900 psychological barrier and setting a new record. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںپاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:44

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 83 ہزار 900 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

سال 2026 کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں 4900 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 80 ہزار، ایک لاکھ 81 ہزار اور 1 لاکھ 82 ہزار کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا ہے۔

سال 2026 کے دوسرے روز (گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز) کاروبار کے اختتام پر 1 لاکھ 79 ہزار 34 اعشاریہ 93 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار 929 اعشاریہ 44 پوائنٹس (تقریباً 2 اعشاریہ 68 فیصد) کے اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 83 ہزار 964 اعشاریہ 37 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

آج کاروبار کے دوران اب تک تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 1 ارب 13 کروڑ 15 لاکھ 15 ہزار 875 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 59 ارب 73 کروڑ 77 لاکھ 49 ہزار 528 روپے سے زائد رہی ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media