spot_img

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، علاقائی پیش رفت و امن اقدامات پر تبادلہ خیال ایرانی صدر نے امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی پیش رفت اور امن اقدامات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی پیش رفت اور امن اقدامات کے حوالہ سے خیالات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری و ذمہ دارانہ کردار اور کشیدگی میں کمی و علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے امریکا ایران تنازع کے پُرامن حل اور علاقائی سٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت بڑھانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ ملاقات میں پاکستان اور ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times