AnalysisUNDER THE KNIFE

پاکستان کی امریکہ کو بحیرۂ عرب میں نئی بندرگاہ قائم کرنے کی پیشکش، دی فنانشل ٹائمز

پاکستان نے امریکہ کو بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بحیرۂ عرب پر نئی بندرگاہ قائم کرنے اور اس کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش کی ہے۔ منصوبے کا مقصد امریکی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے معدنی وسائل تک واشنگٹن کی رسائی بڑھانا ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد کی نئی سفارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو چین، امریکہ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو ازسرِنو ترتیب دینے پر مرکوز ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پر معذرت

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے دوحہ پر کیے گئے اسرائیلی حملے پر باقاعدہ معذرت کرلی۔۔ یہ ٹیلی فونک گفتگو اس وقت ہوئی جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے تھے۔

پاکستانی سٹاک مارکیٹ 2024 میں دنیا کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی، امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستانی سٹاک مارکیٹ 2024 میں تاریخی بلندیوں کو چھوتے ہوئے دنیا میں بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی، غیرملکی انویسٹمنٹ اور مثبت معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہوئی ہے، امریکی جریدہ بلومبرگ۔

A defiant Kamala Harris crushed Trump in their debate. But Trump continues to hold his own

The first 2024 presidential debate in Philadelphia between Kamala Harris and Donald Trump was a fiery exchange, where Harris fiercely defended the Biden administration but struggled with some misleading claims, while Trump, though brash and confrontational, capitalised on his familiar style, attacking Harris on the economy and immigration but failing to offer concrete solutions, leaving voters with sharp contrasts and exposed weaknesses in both candidates.

اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو عمران خان کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، اسرائیلی اخبار

اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو عمران خان کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، عمران خان عوامی رائے اور پاکستانی موقف کے برعکس اسرائیل کیلئے خیالات میں وسعت رکھتے ہیں، عمران خان کیلئے اسرائیل سے متعلق پاکستانی پالیسی میں تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے۔

British newspaper questions Imran Khan’s potential Oxford chancellorship over Taliban links

Imran Khan's bid for Oxford University's Chancellorship has sparked controversy, with a British newspaper highlighting his past remarks, including calling Osama bin Laden a "martyr" and praising the Taliban. The backlash focuses on his views on women's rights, education, and his belief that women should "remove temptation" to prevent rape.

کیا طالبان کا حامی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا اہل ہو سکتا ہے؟ دی گارڈین

عمران خان طالبان کے حامی ہیں، عمران خان خواتین اور ان کے لباس کو ریپ جیسے جرائم کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا جبکہ وہ خود سزا یافتہ اور جیل میں قید ہیں، کیا ایسا شخص آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کیلئے اہل ہے؟

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے سیاستدانوں کو امیدوار بننے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا، دی ٹیلی گراف

آکسفورڈ یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کا سیاستدانوں کو چانسلر کیلئے امیدوار بننے سے روکنے کا فیصلہ، نئے معیارات ان امیدواروں کو ممکنہ طور پر فہرست سے خارج کر سکتے ہیں جو چانسلر مدت کے دوران کسی مقننہ کا رکن بننے کا ارادہ رکھتے ہوں۔

Mohsin Habib Warraich, frontman for former spymaster Faiz Hameed, escapes Pakistan

Mohsin Habib Warraich, the trusted frontman of ex-spy chief General Faiz Hameed, has fled Pakistan for London, dodging a corruption probe linked to Faiz's shady power abuses, luxurious lifestyle, and high-stakes deals, with insiders spilling that he now flaunts his wealth in a flashy Rolls-Royce while Faiz faces the heat back home.

عمران خان نے رہائی کیلئے برطانوی حکومت سے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی اپیل کر دی، آئی ٹی وی

برطانوی حکومت میری رہائی کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے، مجھے دہشتگردوں اور سزائے موت والے مجرموں کے ڈیتھ سیل (سات بائی آٹھ فٹ) میں رکھا گیا ہے، مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، عوام تبدیلی اور جمہوریت کیلئے ترس رہے ہیں۔

جنرل (ر) فیض حمید پر فوج میں بغاوت اور 9 مئی حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پر سزا کا امکان، سینئر...

جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد فوج میں بغاوت اور 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آنے پر سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 24 فیصد اضافہ کیساتھ 3.2 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں

پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافے کے ساتھ، آئی ٹی برآمدات مالی سال 2023-24 کے دوران 24 فیصد بڑھ کر 3.2 بلین ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ آئندہ سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے ساتھ، پاکستان کا آئی ٹی شعبہ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ملکی اقتصادی استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی حراست میں لے لیا گیا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی حراست میں لے کر پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ کا فیصلہ امتیازی اور ایک پارٹی کے حق میں ہے، پی ٹی آئی کیس میں فریق نہ تھی، الیکشن کمیشن کبھی اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ میں آئین و قانون کے آرٹیکلز و شقوں کو نظر انداز کیا اور عدالتی دائرہِ اختیار سے تجاوز کیا، جولائی 12 کا فیصلہ واپس لیا جائے.
error: