پاکستان نے حالیہ وقت میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی ہیں اور بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر اب بڑھنے کی جانب الحمد للہ گامزن ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیمطابق چین کے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو700 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے جس سے پاکستان کے زرمبادخلہ چار ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ایم ایف سے معاہدہ میں مشکلات کی سب سے بنیادی وجہ تحریک انصاف حکومت کی معاہدہ کی خلاف ورزی تھی انہوں نے نہ صرف معاہدہ کو توڑا بالکہ جاتے جاتے اس معاہدہ کو توڑ بھی دیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا تھا۔
میں ایسے کسی بیان اورمہم کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور دوٹوک انداز میں واضع کرتا ہوں کہ نہ حکومت کا کوئی ایسا ارادہ ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
سعودی ولی عہد نے پاکستان کے مرکزی اسٹیٹ بینک میں سعودی عرب کے ڈپازٹس کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے اور سعودی سرمایہ کاری کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے جائزے کی ہدایات جاری کی ہیں
اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے ہونیوالی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے جہاں پر پاکستان کیلئے دس بلین ڈالرز سے زائد کی امداد کے اعلانات کیے گئے ہیں
سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اقوام متحدہ اور پاکستان کے اشتراک سے جاری بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے حصہ کے اختتام تک بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب سے زبردست رد عمل سامنے آرہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجائےاسکے ہمارا سارا فوکس معیشت مہنگائی پر ہو ہم ایکسٹینشن جیسی چیزوں میں الجھے ہوئے ہیں جس پر اتنا وقت صرف کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ ایکسٹینشن دینی ہے نہیں دینی مانگی جائیگی یا نہیں یہ ساری ذمہ داری حکومت کی ہے جب وقت آئیگا حکومت فیصلہ کر لے گی