وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیمطابق چین کے چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو700 ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے جس سے پاکستان کے زرمبادخلہ چار ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
واضع رہے کہ وزیرخزانہ نے دو روز قبل کہا تھا کہ چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 700 ملین امریکی ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا اور آج اسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں رقم موصول ہونے کی تصدیق اسحاق ڈار نے کردی ہے۔