تحریک انصاف کے 24 اراکین عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کیلئے تیار، راجہ ریاض

حکومت پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائے تو اسے پتہ چل جائیگا کہ اسکے بڑی تعداد میں لوگ انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

ترجمہ ہو رہا ہے… 0 / 2 اصل تحریر پڑھیں

یہ تحریر سنیںتحریک انصاف کے 24 اراکین عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کیلئے تیار، راجہ ریاض1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:20

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے ساتھ تحریک انصاف کے دودرجن اراکین موجود ہیں جو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چیلنج ہے اگر کہ یہ تعداد غلط ہے تو وہ پارلیمارنی پارٹی کی میٹنگ بلائے اورپتہ چل جائیگا کتنے ممبران اس میٹنگ میں کم ہونگے سندھ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کہا ہےکہ جو کچھ ممبران اسمبلی کیساتھ پارلیمانی لاجز میں سلوک ہوا ان پر جو تششد ہوا انکو اٹھا کر لے گئے اسکے بعد ہم نے محسوس کیا کہ یہ واقع ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اسلئے ہم وہاں سے نکل کر ادھر آگئے ہیں تاکہ حکومت جن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ان سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضمیر کے تحت ووٹ دینگے۔

اراکین کو پیسے ملنے والے بات کے تحت انہوں نے کہا کہ ہمیں پیسے نہ دیے گئے ہیں نہ ہی انہیں پیسوں کی لالچ ہے وہ صرف اپنے ضمیر کے تحت ووٹ ڈالیں گے۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media