Columns

Columns

News

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف کھوسہ اور عظمت سعید ملک و قوم کے مجرم ہیں، نواز شریف

ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کر دیا گیا، جب تک تمام سازشی کردار کیفرِ کردار تک نہیں پہنچائے جائیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 روز کا انتخابی پروگرام ہو گا۔

نواز شریف کی خدمات نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، مریم نواز شریف

نواز شریف نے 9 سالوں میں پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے کہ اگر انہیں نکال دیں تو پیچھے کھنڈرات کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا، آپ سب پاکستان بنانے والی جماعت کے وارث ہیں۔

کینیڈا میں سکھ راہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہے، ہماری سرزمین پر ہمارے شہری کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف اور ناقابلِ قبول ہے۔ کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو بھی ملک سے نکال دیا ہے۔

ہم انتقام کی خواہش نہیں رکھتے لیکن مجرموں کو چھوڑ دینا بہت بڑا ظلم ہو گا، نواز شریف

کروڑوں عوام کے وزیراعظم کو چار ججز نے گھر بھیج دیا، اس کے پیچھے جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید تھے، آلہ کار ثاقب نثار اور آصف کھوسہ تھے، ملک کو اس حال تک پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہو گا۔ نواز شریف کا پارٹی اجلاس سے خطاب
Newsroomڈٹ کر نہیں بلکہ پاؤں پڑا تھا کپتان، مریم نواز

ڈٹ کر نہیں بلکہ پاؤں پڑا تھا کپتان، مریم نواز

فتنے فسادی انتشار کا مینڈیٹ بھی دو نمبر اسکا بیانیہ بھی دو نمبر اسکا جعلی خط بھی دو نمبراسکا عالمی سازش کا ڈرامہ بھی دو نمبراسکا انقلاب بھی دو نمبراور انقلابیوں لیڈر عمران خان بھی دو نمبر۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مانسہرہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جم غفیر کو دیکھتے ہوئے یقین آگیا ہے کہاللہ تعالی کے فضل و کرم سے مانسہرہ نواز شریف کا تھا نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا ہزارہ نواز شریف کا تھا نواز شریف کا ہے او ان شا اللہ نواز شریف کا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے اسلئے بھی محبت ہے کیونکہ یہ میرے شفیق چچا اور دوسرے والد ہیں ان سے اسلئے بھی محبت ہے کیونکہ شہباز شریف پاکستان کا حقیقی معنوں میں خدمت گار ہے جیسے انہوں نے پنجاب کی تقدیر بدلی اور ان شا اللہ پاکستان کی قسمت بھی بدل دینگے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان سے وعدہ کرتی ہوں کہ جو زخم عمران خان نے اپنی نااہلی نالائقی بے حسی سے پاکستان کے سینے پر لگائے جو کاری ضربیں پاکستان کی معیشت پر لگائیں وہ زخم ان شا اللہ شہباز شریف اور نواز شریف اپنی محنت سے بھر کر جائینگے۔

مریم نوازکا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کو مبارکباد کیونکہ انہوں نے انتشار اور فتنے پر مبنی لانگ مارچ کو ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ کر ریجیکٹ کردیا۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ناکام ترین دھرنا جسکا اصل مقصد فتنہ اور انتشار تھا پختونخواہ کے عوام کی کمائی حکومتی وسائل جن پر عوام کا حق تھا وہ تمام وسائل اپنے ناکام انتشار دھرنے پر لگا دیے پختونخواہ کا حق ایک ناکام دھرنے اور انتشار کی نظر ہوگیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ناکام دھرنے میں جس ہیلی کاپٹر میں عمران خان بیٹھ کر آیا وہ فرح گوگی کا ہیلی کاپٹر نہیں تھا وہ گوگی  جسکی لوٹ مار والی مال گاڑی پنجاب سے چل کر پختونخواہ میں جاتی تھی اسکا نہیں بالکہ پختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر تھا جس کو اس ملک کو آگ لگانے کیلئے استعمال کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ انتشار دھرنے کیلئے جو گاڑیاں استعمال ہوئیں وہ پختونخواہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں تھیں وہ کرینیں جو یہ لیکر اسلام آباد آرہا تھا وہ بھی پختونخواہ کی سرکاری کرینیں تھیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ جسکو یہ انقلاب کا نام دیتا ہے وہ اسلئے ناکام ہوگیا کیونکہ قوم کے بچوں کو سڑکوں پر مرنے کیلئے لے آیا جبکہ اسکے اپنے بچے لندن کی ٹھنڈی ہواووں میں آرام سے بیٹھے ہوئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ انقلاب ہیلی کاپٹر سے نہیں پیراشوٹ سے لینڈ کرنے سرکاری گاڑیوں سے نہیں عین وقت پر یو ٹرن لیکر بنی گالہ بھاگ جانے سے نہیں آتا انقلاب آتا ہےجب نواز شریف ججز بحالی کیلئے تمام  ریاستی جبررکاوٹوں کے باوجود لاہور سے نکلتا ہے تو گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے ججز بحال ہوجاتے ہیں۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ

فتنے فسادی انتشار کا مینڈیٹ بھی دو نمبر

 اسکا بیانیہ بھی دو نمبر

 اسکا جعلی خط بھی دو نمبر

 اسکا عالمی سازش کا ڈرامہ بھی دو نمبر

اسکا انقلاب بھی دو نمبر

اور انقلابیوں لیڈر عمران خان بھی دو نمبر

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ اسکو تو حکومت نے صرف اسلام آباد سے نکالا تھا بنی گالہ سے تو نہیں نکالا تھا لیکن پھر پشاور کیوں گرفتاری سے ڈر سے بھاگ گیا اور وہیں بیٹھا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو طعنے دینے والا کہتا ہے سپر پاور امریکہ مجھ سے ڈرتا ہے تو ذرا دیکھو سپر پاور کو طعنے دینے والا خود گرفتاری کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو کہنے والا کہ

ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان

تو حقیقت میں اس وقت پاوں پڑا تھا کپتان

اور آڈیو لیک نے اسکی حقیقت سب کے سامنے عیاں کردی ہے

مریم نواز نے کہا کہ جب اس نے دیکھا کہ لانگ مارچ اور اسکے انتشار پر عوام کان نہیں دھر رہی اور یہ ناکام ہوجائیگا تو اس نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا کہ میں لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتا آپ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں تو اسکو جواب آیا جتنے لانگ مارچ کرنے ہیں کرو حکومت تو یہی رہیگی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی انکی حکومت کا چالیسواں بھی نہیں ہوا لیکن شہباز شریف نے آٹے کی قیمت اسی سے چالیس روپے کردی ہے ابھی انکی حکومت کا چالیسواں نہیں ہوا لیکن شہباز شریف نے چینی 120 سے 80 روپے پر کردی ہے۔

آخر میں مریم نواز نے حبیب جالب کا یہ شعر پڑھا

یہ جو تنہا وطن کے مامے ہیں

لمبے لمبے معافی نامے ہیں۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.