پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بڑا اعلان سنا دیا۔

رائے دیں
A file photo is shown of finance minister Ishaq Dar at Washington, D.C. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of finance minister Ishaq Dar at Washington, D.C. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا بڑا اعلان1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:20

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بڑا اعلان سنا دیا۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 روپے کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 270 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 258 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

اسحاق ڈار نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہو گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی جبکہ اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے بھی کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media