سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، پنشنزز کی پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ منظور

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال (2023-24) کا بجٹ منظوری کر لیا گیا جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافہ کیا گیا ہے۔

رائے دیں
A file photo is shown of Pakistani Rupee banknotes. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Pakistani Rupee banknotes. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد، پنشنزز کی پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ منظور1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:16

اسلام آباد—وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال (2023-24) کا بجٹ منظوری کر لیا گیا جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے بجٹ کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 35 فیصد ایڈہاک اضافہ اور گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پینشنرز کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے کم از کم تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مزدور کی تنخواہ میں 2 ہزار کا مزید اضافہ کرتے ہوئے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔ مزید برآں، ای او بی آئی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media