اسلام آباد—نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔