ACROSS TT

News

پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک میں تناؤ شدید ہے، مگر ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔

Pannun warns Sikh soldiers not to fight Pakistan, says India is the real enemy

Pakistan stands with Sikhs, not against them — Pannun calls it a future ally of Khalistan. He urges Sikh soldiers: reject Modi’s war, this fight isn’t yours.

پاکستانی افواج تیار ہیں، کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے، ایسے اقدامات کو پاکستان اپنی قومی سلامتی کے خلاف اور عملی طور پر اعلانِ جنگ تصور کرتا ہے۔

پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام: پانی بند کرنا اعلانِ جنگ ہوگا، فضائی حدود اور تجارت فوری معطل

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پانی کی بندش جنگ کے مترادف ہوگی۔ پاکستان نے فوری طور پر بھارتی ایئرلائنز پر فضائی حدود بند کر دی اور تمام تجارتی روابط معطل کر دیے ہیں، جبکہ بھارتی مشیروں کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس: بھارتی یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے دوٹوک جواب پر غور

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں بھارت کی معاہدہ معطلی اور سفارتی اخراجات پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے پہلگام حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی اور سفارتی اقدامات کی تیاری شروع کر دی ہے۔
Newsroomسانحہ 9 مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کریں گے،...

سانحہ 9 مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

میرے قائد نواز شریف ہیں جو معمارِ پاکستان ہیں، پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا ہدف 2030 ہے، خارجہ پالیسی میں کسی گریٹ گیم کا حصہ نہیں بنیں گے، سانحہ 9 مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کریں گے، فلسطین اور کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، میثاقِ معیشت اور میثاقِ مفاہمت کی دعوت دیتا ہوں۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان کی حیثیت سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ میرے قائد نواز شریف ہیں، نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ انہوں نے پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار تعمیر کیے، سانحہ 9 مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کریں گے، جنہوں نے نو مئی کو قوم کے ساتھ غداری اور قوم کے شہداء کی بےحرمتی کی ان کیلئے انصاف اور قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے قائد تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف ہیں جو معمارِ پاکستان ہیں ان کی قیادت میں پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کے جو انقلاب آئے وہ اپنی مثال آپ ہیں، میاں نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ انہوں نے پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار تعمیر کیے اور تمام عوامی منصوبوں پر انکے نام کی تختیاں لگی ہوئی تھیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کو میاں نواز شریف کی پاکستان کیلئے خدمات راس نہ آئیں اور انہوں نے تین مرتبہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا، نواز شریف کو سلاخوں کے پیچھے بھجوایا اور نواز شریف کو جلاوطنیوں پر مجبور کیا گیا لیکن نواز شریف نے کبھی پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کرنے کا کبھی سوچا تک نہیں ہے،

قومی اسمبلی میں 201 ووٹس حاصل کر کے دوسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگ شور شرابہ سے میری آواز گم کرنا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ ان کا اپنا شور شرابہ گم ہو جائے گا اور میری آواز انشاءاللّٰه بلند ہوتی رہے گی، جو لوگ آج یہاں شور مچا رہے ہیں یہی لوگ کبھی دن رات جنگلہ بس کا شور مچا کر جھوٹ کا طوفان کھڑا کیا کرتے تھے اور پھر وہی جنگلہ بس انہوں نے خود پشاور میں بنائی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈز قائم کیے گئے۔

انہوں نے سانحہ 9 مئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ نو مئی کو قوم نے وہ دل خراش مناظر بھی دیکھے جب ریاست پاکستان اور اس کے اداروں پر حملے کیے گئے، کیا ایسا لیڈر اور ایسا جتھا قابلِ معافی ہے؟ اس کا فیصلہ اس ایوان نے کرنا ہے، سانحہ 9 مئی کے مجرم ہر صورت قانون کا سامنا کریں گے، جنہوں نے نو مئی کو قوم کے ساتھ غداری اور قوم کے شہداء کی بےحرمتی کی، ان کیلئے انصاف اور قانون اپنا راستہ بنائے گا جبکہ وہ لوگ جو اس جرم میں شامل نہیں ان کو کوئی گزند نہیں پہنچے گی۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ سمیت یورپی یونین، خلیجی تعاون کونسل اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو ازسرِنو استوار کرنا ہے اور پھر ان میں بہتری بھی لانی ہے، پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا ہدف 2030 ہے اور اس کیلئے ہم بہت زیادہ محنت کریں گے، خارجہ پالیسی میں ہم کسی گریٹ گیم کے حصہ دار نہیں ہوں گے، ہم اپنی خارجہ پالیسی اس رخ پر استوار کریں گے کہ ہم دوستوں میں اضافہ اور دشمنوں میں کمی کریں گے۔

فلسطین اور کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈنکے کی چوٹ کر کہتا ہوں کہ غزہ و فلسطین اور کشمیر میں قتل و غارت کا ایسا بازار گرم ہے جو دنیا نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اسرائیل کی جانب سے بدترین بمباری اور ظلم و تشدد کی انتہا کر دی گئی ہے، کشمیر میں بدترین ظلم ڈھایا جارہا ہے لیکن دنیا کا کوئی ادارہ اس کو روک نہیں سکا، جو مقامِ عبرت اور مقامِ افسوس بھی ہے کہ تمام عالمی برادری محوِ تماشائی اور خاموش ہے لیکن ایسٹ تیمور سوڈان کی بات آتی ہے تو مذہبی بنیادوں پر بزورِ بازو وہاں نئے ممالک بنوا دیئے جاتے ہیں۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو لکھے گئے خط کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا ہے اور اغیار کو دعوت دے کر مداخلت کی درخواست کی گئی، اس سے بڑی ملک دشمنی اور کوئی ہو نہیں سکتی۔

قومی اسمبلی میں قائدِ ایوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیلوں میں قید خواتین اور بچے جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور ان کی مدتِ سزا دو برس سے کم ہے حکومت ان کو رہا کر کے تربیتی پروگرام کے ذریعہ ہنر مند شہری بنائے گی، پورے پاکستان میں مستحق ہونہار ہائی پرفارمر بچوں بچیوں کیلئے بیرونِ ممالک معروف یونیورسٹیز میں پڑھنے کیلئے ان کے اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی اور انکو وظائف دیئے جائیں گے۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب سبسڈی کھاد اور فیکثریز کی بجائے براہِ راست کسان کو دی جائے گی، سولر ٹیوب ویل کا اجراء کیا جا رہا ہے، بیج مافیا کو ختم کر دیا جائے گا اور دنیا سے اعلٰی ترین بیج منگوا کر اپنے کسانوں کو دیں گے جو پہلی مرتبہ مفت دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم معجزوں کے منتظر ہیں اور جان لیں کہ اب معجزے اور جادو ٹونے کسی کام نہیں آئیں گے بلکہ تقدیریں محنتی ہاتھوں سے بدلتی ہیں، ہاتھ ہی دعا ہیں اور ہاتھ ہی دوا ہیں، آج میثاقِ معیشت کے ساتھ ساتھ میثاقِ مفاہمت کی بھی دعوت دیتا ہوں، آئیں مل کر بیٹھیں اور پاکستان کی قمست کو سنواریں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

error: