اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی، آج ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1203 پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 69 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا، کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 1203 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 69 ہزار 619 کی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔