وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات، پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، امریکی سفیر نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی اور تیزی سے عملدرآمد کیلئے وزیرِ اعلٰی پنجاب کی کاوشوں کو سراہا

رائے دیں
Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz (L) meets with US Ambassador to Pakistan, Donald Blome (R) at Lahore on May 2, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz (L) meets with US Ambassador to Pakistan, Donald Blome (R) at Lahore on May 2, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کیلئے کاوشوں کو سراہا، ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابلِ ستائش ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، ہم پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ غربت کے خاتمہ اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب کے ساتھ مل کر مزید کام کرنا چاہتا ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International