ACROSS TT

News

US makes $10,000 visa bond permanent for 50 countries, Pakistan excluded

The United States has permanently adopted a refundable visa bond scheme requiring selected applicants from 50 countries to deposit between $10,000 and $20,000 before receiving tourist or business visas. Pakistan is not among the affected countries.

سابق افغان جنرل نے افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا

سابق افغان جنرل نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان کر دیا۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے طالبان حکومت کے ارکان، اڈوں اور قیادت کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے امریکا اور نیٹو سے سیاسی و مادی مدد کی درخواست بھی کی ہے۔

Pakistan and Qatar deepen security ties as fragile US-Iran peace push gains ground

Interior Minister Mohsin Naqvi and his Qatari counterpart agreed to deepen security cooperation in Doha this week, as Pakistan and Qatar push behind the scenes to salvage the Islamabad MoU and bring Washington and Tehran back to the table.

Kuwait ratifies defense pact with Pakistan

Kuwait's Amir has formally ratified the defence cooperation agreement with Pakistan by decree, published in the official gazette. The agreement covers training, logistics, military intelligence, defence industries and a joint military committee.

Security forces launch Mastung operation, 15 terrorists killed

Security forces launched Operation Al Azm in Mastung's Tehsil Khad Kucha, killing 15 terrorists and wounding 12, according to security sources. Eight suspects were detained, one hideout destroyed and a large cache of weapons seized. No casualties were reported among security forces.
NewsroomEconomyپاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے، چینی وزیر...

پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے، چینی وزیر لیو جیان چاؤ

پوری دنیا کو یہ واضح پیغام ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت کے مابین سی پیک کی اپ گریڈیشن پر اتفاق ہوا ہے، ہم دونوں ممالک کے مابین تعاون کو نئی جہتوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔

spot_img

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا ہے کہ چینی قیادت پاکستان اور چین کی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، چینی و پاکستانی سیاسی قیادت کا باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم پوری دنیا کو واضح پیغام ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے۔

وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترقی میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے مثبت کردار اور دونوں ممالک میں اسی حوالہ سے متفقہ سیاسی اتفاقِ رائے کو سراہا جبکہ دونوں راہنما کئی اہم امور پر بھی متفق ہوئے۔

پاک چین مشاورتی میکنزم اجلاس میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وفد کا دورہ دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح روابط کا حصہ اور باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے، دورہِ چین کے دوران چینی وزیر سے مفید ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہِ چین انتہائی کامیاب رہا، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں چین نے 2013 میں سی پیک لانچ کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا وژن اور دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے جس سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا، سی پیک کے ذریعہ پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک سے متعلق پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ نے کہا کہ مشترکہ مشاورتی میکانزم اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، چینی قیادت پاکستان اور چین کی دوستی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور ہم دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو نئی جہتوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور چین ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں جبکہ ترقی کی یہ پالیسی دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہو گی۔

لیو جیان چاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال میں پیچیدہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے دوچار ملک کی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، ‏دونوں ممالک کے مابین دوستی کی بنیاد عوامی حمایت کی مرہونِ منت ہے، سرمایہ کاری کیلئے سکیورٹی کی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانا ہو گا، میرا یہ دورہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کیلئے ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی قیادت کے مابین چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی اپ گریڈیشن پر اتفاق ہوا ہے، چین پاکستان کے ساتھ میڈیا، طلباء اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں کیلئے تیار ہے، چینی و پاکستانی لیڈرشپ کا باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم پوری دنیا کو واضح پیغام ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.