عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کردیا

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کیا ہے، کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کروں گا۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے بدسلوکی پر بھی معافی کا مطالبہ کیا۔

ترجمہ ہو رہا ہے… 0 / 3 اصل تحریر پڑھیں

A file photo is shown of PTI chairman Imran Khan at Islamabad High Court. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PTI chairman Imran Khan at Islamabad High Court. — FILE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںعمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کردیا1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:10

— پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگیں گے اور ملوث افراد کو پارٹی سے نکالیں گے اور انہیں سزا بھی دلوائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دوران اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شمولیت ثابت ہوئی تو وہ معذرت کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں رینجرز نے گھسیٹا، جو کہ ایک عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی بے عزتی ہے، اور مطالبہ کیا کہ ان سے بھی معافی مانگی جائے​​​​۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media