spot_img

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس ریکارڈ 87,000 کی سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان جاری، 100 انڈکس سے 700 زائد پوانٹس اضافہ کیساتھ 87,000 پوانٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور معیشت میں استحکام ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 87,194.53 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 727.96 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 87,194.53 پوائنٹس کی سطح کو عبور کیا ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 87,309.22 جبکہ کم ترین سطح 86,284.25 پوائنٹس رہی۔ کاروبار کا حجم 424,366,439 شیئرز رہا، اور مارکیٹ کی کل قدر 17,329,887,551 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا دیا ہے۔

اس تیزی کا بنیادی سبب سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور ملکی معیشت میں استحکام ہے، جو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ حالیہ معاہدے اور ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے مزید مستحکم ہوا ہے۔

گزشتہ روز کا اختتام 86,466.57 پوائنٹس پر ہوا تھا، جب کہ آج کے کاروبار میں 0.84 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ تجارتی حجم میں اضافہ اور معاشی اشاریوں میں بہتری نے اسٹاک مارکیٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

spot_img

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: