پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100انڈکس 95,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج 100 انڈکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 95,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ انڈکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ۔

رائے دیں
Pakistan Stock Exchange hits 95,000 points, reflecting KSE growth and economic optimism in Pakistan’s financial market. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan Stock Exchange hits 95,000 points, reflecting KSE growth and economic optimism in Pakistan’s financial market. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںپاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 100انڈکس 95,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا1 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:23

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے 95 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد کو عبور کر لیا ہے۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 800 پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے ساتھ 95 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔ یہ نمایاں تبدیلی 0.82 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ دن کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 95,204 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 94,431.18 پوائنٹس پر ریکارڈ کی گئی۔ اس روز تقریباً 127,962,315 حصص کا کاروبار ہوا، جس کی کل مالی قدر 7,005,823,985 روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے اس تاریخی اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ملکی معیشت اور معاشی پالیسیوں پر بڑھ رہا ہے، اور یہ رجحان نہ صرف مارکیٹ میں استحکام کی علامت ہے بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media