سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 9 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، سٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 9 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 239 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

An illustration is shown of the PSX experiencing a bull run. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
An illustration is shown of the PSX experiencing a bull run. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 لاکھ 9 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 1 ہزار 239 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 239 اعشاریہ 12 پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 478 پوائنٹس پر پہنچنے کے بعد اب کچھ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 34 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 90 کروڑ 5 لاکھ 49 ہزار 667 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 32 ارب 20 کروڑ 40 لاکھ 65 ہزار 637 روپے سے زائد رہی ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔