پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے دوسرے روز بھی نیا ریکارڈ قائم، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج 118367 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رائے دیں
KSE-100 index crosses 118,000 points, signalling investor confidence and economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
KSE-100 index crosses 118,000 points, signalling investor confidence and economic optimism. — ORIGINAL/THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںپاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار کی سطح عبور کر گیا2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:32

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئے سال 2025 کے دوسرے روز بھی ریکارڈ ساز بلندی، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے اور نئے سال 2025 کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آغاز سے زبردست تیزی کا رجحان رہا، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 1 لاکھ 18 ہزار 300 کی سطح عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 1 لاکھ 17 ہزار 8 اعشاریہ 08 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 359 اعشاریہ 73 پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1 لاکھ 18 ہزار 367 اعشاریہ 81 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

آج کاروبار کے دوران اب تک کے تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 67 کروڑ 18 ہزار 17 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 20 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ 31 ہزار 895 روپے سے زائد رہی ہے۔

تھرسڈے ٹائمز بزنس ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے بزنس ڈیسک سے معیشت، منڈیوں اور کاروبار کی خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media