پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 92,000 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی، 100 انڈکس نے 92,000 ریکارڈ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔ سٹاک مارکیٹ 1000 سے زائد پوائنٹس اضافہ کیساتھ 92,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔

Pakistan Stock Exchange hits 92,000 points, reflecting KSE growth and economic optimism in Pakistan’s financial market. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES
Pakistan Stock Exchange hits 92,000 points, reflecting KSE growth and economic optimism in Pakistan’s financial market. — MONTAGE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 92,000 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1,075.00 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو 1.18 فیصد اضافہ کے مترادف ہے۔ آج مارکیٹ کا بلند ترین مقام 92,072.17 پوائنٹس رہا، جبکہ کم ترین سطح 91,451.65 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں کل حجم 16 کروڑ 56 لاکھ 95 ہزار 358 شیئرز کا رہا، جبکہ اس کا مجموعی مالیاتی حجم 12 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار 239 روپے تک پہنچا۔ گزشتہ ہفتہ کی اختتامی سطح 90,859.85 پوائنٹس پر ہونے کے بعد، آج مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار جاری ہے۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

تھرسڈے ٹائمز شائع کرتا ہے Thursday Media International