سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں 94 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سٹاک ایکسچینج میں 94 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، بینچ مارک KSE ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 670 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 94 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 670 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 94 ہزار 26 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک 93 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہونے والی سٹاک مارکیٹ میں آج ہنڈرڈ انڈیکس 94 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہے، مجموعی طور پر آج ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 670 اعشاریہ 96 پوائنٹس (تقریباً 0 اعشاریہ 71 فیصد) کا نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 60 کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار 300 سے زائد حصص کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ تجارتی مالیت 19 ارب 22 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار 922 روپے سے زائد رہی ہے۔

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: