واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — اسٹیٹ بینک آف پاکستان اعلامیہ کیمطابق ملک کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 760 ملین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (تقریباً 1.023 ارب ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ یہ رقم 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت جاری کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 9 مئی کو پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دی، جس کے بعد یہ قسط جاری کی گئی۔ اس منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو کل 2.1 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر کی نئی امداد کی منظوری بھی دی ہے، جو کہ ماحولیاتی لچک اور پائیداری سہولت (RSF) کے تحت فراہم کی جائے گی۔ IMF
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔ بھارت نے آئی ایم ایف کے اس فیصلے پر اعتراضات اٹھائے تھے، تاہم آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا