توشہ خانہ اسکینڈل میں نیا موڑ سامنے آگیا سابق وزیراعظم عمران خان کو جو گھڑی اور دیگر تحائف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیے وہ گھڑی اور دیگر دوبئی میں جس کاروباری شخصیت نے خریدے وہ سامنے آگئے
عمر فاروق جو دوبئی میں کاروبار کرتے ہیں انکے مطابق وہ گھڑی جو سعودی ولی عہد نے عمران خان کو تحفہ میں دی اس میں خانہ کعبہ بنا ہوا ہے اور اسکے اندر ہیرے جڑے ہوئے ہیں وہ گھڑی اور دیگر تحفے بیچنے کیلئے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے ان سے رابطہ کرکے کہا کہ گھڑی اور تحفے فرح گوگی جو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست ہیں بیچنے کیلئے آئینگی
عمر فاروق کیمطابق فرح گوگی جب گھڑی لیکر آئیں تو انہوں نے اسکے لیے چار سے پانچ ملین ڈالر طلب کیے لیکن بارگیننگ کرکے وہ گھڑی انہوں نے دو ملین ڈالر میں خرید لی فرح گوگی نے کہا کہ انکو رقم کی ضرورت ہے اسلئے رقم کیش میں ڈیمانڈ کی جو عمر فاروق کے مطابق فرح گوگی کو ادا کردی گئی
واضع رہے کہ عمران خان نے یہ تحفے توشہ خانہ سے دو کروڑ میں خریدے اور بقول عمران خان انہوں نے اسے 5کروڑ 80 لاکھ مں بیچا جبکہ خریدار عمر فاروق کیمطابق انہوں نے یہ تحفے 28 کروڑ میں خریدے جبکہ عمر فاروق ہی کے کیمطابق ان تحائف کی اصل مالیت ایک ارب 70کروڑ سے زائد ہے
گھڑی اور دیگر تحائف کے خریدار عمر فاروق کیمطابق گھڑی اور دیگر تحفے انکے پاس موجود ہیں جو انہوں نے 2019 میں خریدے تھے اور وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ گھڑی جسکے اندر خانہ کعبہ بنا ہوا ہے وہ انکی ملکیت ہے
توشہ خانہ اسکینڈل عمران خان کا مسلسل پیچھا کرنے میں مصروف نئے حقائق سامنے آرہے ہیں کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے پوری زندگی اتنا نہیں کمایا جتنا وزیراعظم بننے کے بعد صرف دو ماہ میں توشہ خانے کے تحائف بیچ کر کما لیا ہے
