spot_img

Columns

Columns

News

ہمیں فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہئیں، ضمیر کے مطابق نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

مجھ سمیت تمام ججز کو فیصلے قانون اور قاعدے کے مطابق کرنے چاہئیں، ہم ہر جگہ ضمیر کو نہیں لا سکتے، ہمارے لیے قانون سے شناسائی بہت ضروری ہے، ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، اگر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

عمران خان کو اعترافِ جرم کے بعد اب سزا ملنی چاہیے، قانونی لاڈلا نہ بنایا جائے، مریم اورنگزیب

عمران خان کو اعترافِ جرم کے بعد اب سزا ملنی چاہیے، قانونی لاڈلا نہ بنایا جائے، ریاست پر حملہ کرنا انقلابی ہونا ہے؟ تحریکِ انصاف دہشتگرد جماعت ہے جس نے سیاست کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے، بھوک ہڑتال والے کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھوکا کرنے والے عمران خان کو باہر نکالا جائے۔

عدالت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جج کا فرض ہے وہ اس فیصلے کی پاسداری کروائے، جسٹس اطہر من اللہ

اگر کسی نے منتخب وزیراعظم عمران خان کو غیر آئینی طریقہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہوتی تو یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا امتحان ہوتا کہ وہ آئین کی سربلندی کے لیے کھڑی ہوتی یا نہیں۔ عدالت کے ہر فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور یہ جج کا فرض ہے کہ وہ اس کی پاسداری کروائے۔

Kamala Harris Launches 2024 Campaign with Focus on Reproductive Rights

Vice President Kamala Harris launched her 2024 campaign in Wisconsin, receiving endorsements from most Democratic Congress members and governors. She emphasized her commitment to reproductive rights, pledging to stop Trump's extreme abortion laws, saying, "We trust women to make decisions about their own bodies, not the government." Harris urged continued support and mobilization for the upcoming election.

تاریخ گواہ ہے عمران خان نے جس کیلئے نازیبا گفتگو کی پھر اس کے پاؤں پکڑے، خواجہ آصف

عمران خان اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، تاریخ گواہ ہے عمران خان نے جس کیلئے نازیبا گفتگو کی پھر اس کے پاؤں پکڑے، عمران خان نے ڈیڑھ برس نفی کے بعد جی ایچ کیو احتجاج کا اعتراف کر لیا ہے، عمران خان کی طرف سے ترلے منتیں شروع ہو چکی ہیں۔
Op-Edٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کا کھرا سچ
spot_img

ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کا کھرا سچ

Op-Ed
Op-Ed
Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com
spot_img

دانا اور سمجھدار لوگوں نے جب یہ محاورہ تحریر کیا کہ جب کوئی شخص “بوڈھے وارے عشق اور بوڈھے وارے سچ ” بولتا ہے تو وہ اپنی مشکلات کے حل اور مردہ ضمیر کو جگانے کی کوشش میں کرتا اور بولتا ہے۔ اسی لیے بہت سے لوگ اپنی عمر کے آخری حصے میں یا تو عشق کا شکار ہو جاتے ہیں یا اپنے اندر چھپے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ انکو آگے اپنا انجام نظر آ رہا ہوتا ہے۔ جن لوگوں نے دوران ملازمت آئین کی پاسداری کی ہو، حلف کی پاسداری کی ہو، پاکستانی قوم کی دل و جاں سے خدمت کی ہو تو لوگ اس کو اپنی “Good Book” میں ضرور شامل کر لیتے ہیں اور اس شخص کو اپنی ملازمت کے قصے اور کہانیاں نہیں سنانی پڑتی اور نہ ہی اس کا ضمیر اسے ملامت کرتا ہے بلکہ لوگ اس کے کردار سے پہلے ہی واقف ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جب کوئی شخص آئین کی پاسداری نہ کرے، حلف کی پاسداری نہ کرے، اپنی قوم کے ساتھ مخلص نہ ہو تو وہ شخص چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر فائز ہو لیکن قوم اس کو اپنی “Baad Book” میں شامل کر لیتی ہے اور وہ شخص جب اپنی عمر کے آخری حصے میں پہنچتا ہے تو اس کو سمجھ آ جاتی ہے کہ اب آگے میرا ٹھکانہ قبر ہی ہے اور موت سے الله کی ذات کے علاوہ کوئی نہیں بچا سکتا اس لیے وہ سچ بول کر اپنے آپ کو “گڈ بک” میں شامل کروانے کی کوشش کرتا ہے لیکن تب تک قوم حقائق سے واقف ہو جاتی ہے اور وہ شخص اپنے سچ اگلنے میں دیر کر دیتا ہے۔حال ہی میں ٹرپل ون بریگیڈ کے سابق کمانڈر جنرل صلاح الدین ستی نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف کی ختم ہونے والی حکومت کے بارے میں چند اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ جب اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹایا جا رہا تھا تو اس وقت وہ تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے 12 اکتوبر 1999 کو اپنی سالگرہ پر انہوں نے گھر میں عصر کے بعد ختم قران رکھا تھا۔ ابھی میں نے آدھا سپارہ پڑھا ہو گا کہ بچے نے آ کر بتایا کہ جنرل پرویز مشرف کو ہٹا کر ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف بنا دیا گیا ہے، یہ سن کر میں نے فوراً سپارے کو بند کیا اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل محمود احمد کو فون کیا مگر وہ ٹینس کھیلنے گئے ہوئے تھے۔ بعد ازاں میں نے ان کی اہلیہ سے کہا کہ فوراً ان تک پیغام پہنچائیں کہ ایسا ہوا ہے تو ہمارا رد عمل کیا ہوگا؟ اس کے پانچ سے دس منٹ بعد جنرل محمود کی کال آگئی اور انہوں نے کہا کہ آرمی کے جوان پی ٹی وی بھیج دیں تاکہ آرمی چیف کی تبدیلی کی خبر رکوا دی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ جوانوں اور افسران نے پی ٹی وی جا کر نشریات رکوا دیں جس کے بعد وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر جاوید ملک وہاں ہتھیار لے کر پہنچے اور وہاں کے افسر کو پستول دکھا کر کہا آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ بریگیڈیئر صلاح الدین ستی نے کہا کہ 12 اکتوبر کو وہ خود بطور کمانڈر وزیراعظم ہاؤس تو کیا اسلام آباد بھی نہیں گئے بلکہ موبائل پر آپریشن کنٹرول کیا اور وہیں سے ساری ہدایات دیتے اور اطلاعات لیتے رہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ مجھے تو نواز شریف ایک دھیمے مزاج کے بہت ہی میچور وزیراعظم لگے تھے کیونکہ ایک بریگیڈئیر کے لیے وزیراعظم کا عہدہ بہت بڑا ہوتا ہے۔ فوج میں تو آرمی چیف بھی وزارت دفاع کے ماتحت ہوتا ہے لیکن میں میاں نواز شریف کی دل سے عزت کرتا تھا۔ جب میزبان نے ان کی بات کو ٹوکتے ہوئے جلدی سے یہ سوال کیا کہ کیا 12 اکتوبر کے واقعے کے بعد نواز شریف صاحب نے آپ کے خلاف کوئی کاروائی کی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نواز شریف نے ان کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی لیکن میں اس دن کو بہت ہی افسوس ناک دن سمجھتا ہوں کیونکہ اس دن مارشل لاء نہیں لگنا چاہئیے تھا۔

اس سے قبل جنرل پرویز مشرف کی کمان کے نیچے بہت سے میجرز، کرنل، بریگیڈئیرز اور جنرلوں نے اپنی سروس کو جاری رکھا لیکن جب پرویز مشرف کا سورج غروب ہوا تو باری باری سب نے قوم کے سامنے مشرف کی پالیسیوں کے بارے میں روشنی ڈالنا شروع کی جس کو پرویز مشرف جھٹلانے سے قاصر رہے اور شاید اسی وجہ سے دبئی میں قدرت کی طرف سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ جنرل صلاح الدین ستی سے قبل سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز نے بھی کارگل پر لڑی جانیوالی پاک، بھارت جنگ کے خفیہ رازوں سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ جب کارگل کی جنگ لڑی جا رہی تھی تو اس وقت وہ آئی ایس آئی کے اینالسز ونگ کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارگل ایڈونچر صرف چار افراد کافیصلہ تھا ،باقی آرمی کو اس سے لاعلم رکھا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ کارگل آپریشن کا علم ابتدائی طور پر صرف آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد عزیز ، فورس کمانڈناردرن ایریا کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید حسن اور دسویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمود احمد کو علم تھا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف اپنے دور میں ہورا سچ صرف اسے بتاتے تھے جس سے وہ کام لینا ہو، باقی سب سے راز رکھا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کارگل میں پاکستان کی انڈیا کے خلاف کی گئی کاروائی بہت کامیاب تھی لیکن انڈیا نے عالمی برادری کی حمایت کرکے پاکستان کو قبضہ شدہ علاقے خالی کروانے پر مجبور کیا۔ ان سے جب اس جیتی ہوئی جنگ کی ناکامی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ شکست کی بنیادی چار وجہ تھی: منصوبہ بندی غلط تھی، تیاری نامکمل تھی، جائزہ غلط تھا کہ دشمن کا جواب کیا ہوگا، باہر  سے کیا دباؤ آئے گا، جنگ کے بعد ایگزٹ (Exit) اسٹریٹجی نہیں  تھی۔ مختصراً جب اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جب کارگل کی جنگ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ یہی کہتے ہیں کہ ایک آزاد کمیشن بنا دیں اور اس کے سامنے میں اور پرویز مشرف پیش ہو جاتے ہیں جو جھوٹا ہوگا اس کو سرعام پھانسی دے دی جائے لیکن جنرل پرویز مشرف میاں نواز شریف کے اس بیان سے کتراتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل شاہد عزیز نے اپنی کتاب ”یہ خاموشی کہاں تک؟” میں لکھا ہے کہ جب وہ فورٹ بیننگ (FORT BENNING) گئے تو امریکی فوج کے ایک افسر نے انہیں پیشکش کی کہ تم اسی رینک اور سروس کے ساتھ امریکی فوج جوائن کر سکتے ہو لیکن شاہد عزیز نے انکار کر دیا۔ کچھ عرصے کے بعد ایک اور کورس کے لیے پھر امریکا گئے تو اس مرتبہ ان کے ساتھ میجر اشفاق پرویز کیانی بھی تھے۔ ایک دفعہ پھر شاہد عزیز کو امریکی فوج میں بھرتی کی پیشکش ہوئی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ پھر کہا گیا کہ پاکستانی فوج میں رہ کر ہمارے لیے کام کرو۔ شاہد عزیز نے انکار کر دیا۔ یہ سب بیان کرنے کے بعد مصنف نے لکھا ہے۔ ”یہ صرف مجھ پر ہی تو عنایت نہیں کر رہے تھے، سب کو ہی دانہ ڈالتے ہوں گے، کامیابی بھی پاتے ہوں گے تب ہی تو سلسلہ جاری تھا۔“ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز ریٹائرڈ ہوگئے اور انکو چئیرمن نیب تعینات کر دیا گیا لیکن جب پرویز مشرف کا زوال قریب ہوا تو استعفیٰ دے دیا۔ جنرل شاہد عزیز نے اپنی کتاب میں بہت ہی اہم چیزوں کا تذکرہ کیا ہے جس کا مطالعہ ہر پاکستانی کو ضرور کرنا چاہئیے تاکہ قوم بھی سچ کو جان سکے۔

آج بدقسمتی سے اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ سیاستدانوں اور ریاستی اداروں نے اپنے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ آج ملک کے اندر ایک دفعہ پھر گہما گہمی چھائی ہوئی ہے اور رعایا کی آواز کو دبانے کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن انہیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ جس چیز کا آپ حلف اٹھاتے ہو ، اسی حلف کے بارے میں قیامت والے دن ان سے حساب کتاب ضرور ہوگا۔ اگر آپ نے حلف کی پاسداری کی ہوگی تو الله تعالٰی آپ کو دنیا میں بھی عزت عطاء فرمائے گا اور آخرت میں بھی آپ کو بلند مقام پر فائز کرے گا اس کے برعکس اگر آپ اپنے حلف کی پاسداری نہیں کریں گے تو قوموں کے سامنے جتنے مرضی سچ بول لیں، نواز شریف کو گرفتار کرنے والے جنرل محمود کی طرح جتنے مرضی چلے تبلیغی جماعت میں کاٹ لیں لیکن آپ سے اس حلف کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا جس کو اٹھا کر آپ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہو اور یہی بات سیاسی حکمرانوں کے لیے بھی ہے۔ الله تعالٰی ہم سب کو ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین


The contributor, Mian Mujeeb-ur-Rehman, is a chemical engineer who doubles as a columnist, having conducted research and crafted blogs for the past several years as a personality for various newspapers and websites throughout Pakistan. He can be found on Twitter @mujeebtalks.

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: