موضوع

تحریک انصاف

عمران خان کی جماعت، 2018 سے 2022 تک وفاق میں برسرِ اقتدار۔ پی ٹی آئی سے متعلق تھرسڈے ٹائمز کی تمام خبریں اور تجزیے۔

تازہ ترین

4 دسمبر 2023

  1. پیر 4 دسمبر 2023

    خبریں

    عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن پہلی بار دیکھنے کا دعویٰ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، عون چوہدری

    عمران خان کا یہ دعویٰ رواں صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ بشریٰ بی بی کی شکل پہلی بار نکاح کے دن دیکھی، پرانے تعلقات کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔

  2. پیر 4 دسمبر 2023

    خبریں

    بشریٰ بی بی کی شکل میں نے پہلی بار نکاح کے دن دیکھی، عمران خان

    پہلی بار بشریٰ بی بی کی شکل نکاح کے دن دیکھی، سائفر کیس میں جنرل (ر) باجوہ کو عدالت بلاؤں گا، جنرل (ر) باجوہ نے سب کچھ "ڈونلڈ لو" کے کہنے پر کیا۔

2 دسمبر 2023

  1. ہفتہ 2 دسمبر 2023

    خبریں

    تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ ہوا، الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، اکبر ایس بابر

    تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں فراڈ اور ناٹک ہوا ہے، تحریکِ انصاف کے آئین میں کیئر ٹیکر کا کوئی وجود نہیں، ہم اس انٹرا پارٹی الیکشن کو آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کریں گے۔

  2. ہفتہ 2 دسمبر 2023

    خبریں

    بیرسٹر گوہر خان تحریکِ انصاف کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

    تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے، عمر ایوب تحریکِ انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

28 نومبر 2023

  1. منگل 28 نومبر 2023

    خبریں

    عمران خان تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں، شیر افضل مروت

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث تحریکِ انصاف کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہو گئے ہیں، عمران خان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار بھی نہیں ہوں گے۔

13 نومبر 2023

  1. پیر 13 نومبر 2023

    خبریں

    عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے جیل حکام کو عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موصول ہو گئے جبکہ سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعہ عمران خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل بھی کروا لی گئی ہے۔

  2. پیر 13 نومبر 2023

    خبریں

    کابل جا کر طالبان حکومت سے انگیج کرنے والوں نے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کیا، اسحاق ڈار

    کابل جا کر فوٹو سیشن کروانے والوں اور طالبان حکومت کے ساتھ انگیج کرنے والوں نے ملک کی تقدیر کے ساتھ کھلواڑ کیا، پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر بڑے دہشتگردوں کو کیوں رہا کروایا گیا؟

9 نومبر 2023

  1. جمعرات 9 نومبر 2023

    خبریں

    عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کے ہوشربا انکشافات

    سابق وزیراعظم عمران خان کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی میگا کرپشن کے متعلق ہوشربا انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، فرح گوگی کے ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں 2017 سے 2020 تک 4 ہزار 520 ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا، ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد جبکہ غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا۔

4 اکتوبر 2023

  1. بدھ 4 اکتوبر 2023

    تجزیہ

    کیا بھارتی ایجنسی ”را“ تحریکِ انصاف کا بیانیہ پروموٹ کر رہی ہے؟

    میجر (ر) عادل راجہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی ہدایات کے مطابق باقاعدہ ایک منصوبہ کے تحت پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریکِ انصاف کا بیانیہ پھیلانے میں ملوث ہیں۔

1 اکتوبر 2023

  1. اتوار 1 اکتوبر 2023

    خبریں

    نواز شریف کو وطن واپسی پر دہشتگرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، سینیئر صحافی

    سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر جن دہشتگرد عناصر کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا، انھی کے متعلق یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اب مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

18 اگست 2023

  1. جمعہ 18 اگست 2023

    خبریں

    تحریک انصاف نے امریکی اور یورپی سفیروں سے عمران خان کی رہائی کیلئے مدد مانگ لی

    تحریک انصاف جس نے امریکی سازش اور ایبسیلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر بیانیہ بنایا اب اپنے ہی اس نعرے کے برخلاف امریکی اور مغربی سفارتکاروں سے مدد مانگتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی جیل سے رہائی کیلئے مدد مانگ لی۔

4 اگست 2023

  1. جمعہ 4 اگست 2023

    تجزیہ

    بی بی سی کے صحافی نے عمران خان کو منافق قرار دے دیا

    عمران خان نے برطانیہ کے قومی نشریاتی ادارہ ”بی بی سی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تو اس کا ردعمل آنا ہی تھا، جب میرے حامیوں نے دیکھا کہ مجھے گرفتار کر کے لے جایا جا رہا ہے تو کیا میرے حامی کوئی ردعمل ظاہر نہ کرتے؟

31 جولائی 2023

  1. پیر 31 جولائی 2023

    تجزیہ

    عمران خان کسی کو قابلِ اعتبار نہیں سمجھتے، سیاسی مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فی الحال ڈیڑھ سو سے زائد مقدمات کا سامنا ہے جن میں متعدد مقدمات ایسے بھی ہیں جو نہ صرف انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا سکتے ہیں بلکہ ان کے سیاسی مستقبل کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں یعنی سابق وزیراعظم ہمیشہ کیلئے سیاسی میدان سے باہر بھی ہو سکتے ہیں۔

28 جولائی 2023

  1. جمعہ 28 جولائی 2023

    خبریں

    تحریکِ انصاف کی حکومت برقرار رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

    جب عمران خان کو بتایا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے والا ہے اور اس بارے میں تمام حقائق ان کے سامنے بیان کیے تو انہوں نے اس وقت کے وزیرِ خزانہ اسد عمر کو فون کر کے کہا کہ "تم نے مجھے بتایا ہی نہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے" تو اسد عمر نے جواب دیا کہ "سر میں سمجھا آپ کو پتہ ہو گا۔"

26 جولائی 2023

  1. بدھ 26 جولائی 2023

    خبریں

    میں نے جلسے میں جو کاغذ لہرایا وہ سائفر نہیں تھا، عمران خان

    سائفر فارن آفس میں ہی رہ جاتا ہے اور وہ وزیراعظم کے پاس آتا ہی نہیں ہے لہذا سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

17 جولائی 2023

  1. پیر 17 جولائی 2023

    خبریں

    پرویز خٹک کا نئی سیاسی جماعت ”پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز“ بنانے کا اعلان

    سابق وفاقی وزیرِ دفاع اور سابق وزیرِاعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ”پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز“ بنانے کا اعلان کر دیا۔

11 جولائی 2023

  1. منگل 11 جولائی 2023

    خبریں

    اسرائیل نے اقوامِ متحدہ میں تحریکِ انصاف کیلئے آواز بلند کر دی

    اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کی مستقل نائب مندوب آدی فرجون نے پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالہ سے پیش کی گئی رپورٹ پر کہنا ہے کہ اسرائیل کو پاکستان کی مجموعی صورتحال پر گہری تشویش ہے جہاں جبری گمشدگیاں، پرتشدد کارروائیاں، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن، گرفتاریاں اور مذہبی اقلیتوں و دیگر پسماندہ گروپس پر تشدد جاری ہے۔

5 جولائی 2023

  1. بدھ 5 جولائی 2023

    خبریں

    نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی بجائے کہیں اور سے آیا تھا، حامد خان

    نواز شریف یہ سمجھتے تھے کہ وہ عدلیہ کو ہینڈل کر لیں گے مگر معاملات نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکے تھے اور انہیں بعد میں احساس ہوا کہ ایسا نہیں ہو سکے گا، دراصل نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کہیں اور ہو چکا تھا۔

3 جولائی 2023

  1. پیر 3 جولائی 2023

    خبریں

    میرے دورِ حکومت میں میڈیا آزاد تھا کسی نیوز چینل پر پابندی نہیں لگائی گئی، عمران خان

    جو کچھ آج ہو رہا اس کا آپ میرے دور کے ساتھ موازنہ نہیں کر سکتے، حتیٰ کہ پرویز مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسا نہیں ہوا جو کچھ آج ہو رہا ہے، میرے دور میں کسی صحافی نے ملک نہیں چھوڑا اور کسی بھی چینل کو بند نہیں کیا گیا۔

2 جولائی 2023

  1. اتوار 2 جولائی 2023

    خبریں

    تحریکِ انصاف حکومت میں صحت کارڈ صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال ہوا، نگران حکومت پنجاب

    صحت کارڈ نواز شریف دور میں آیا، تحریکِ حکومت نے اس کا نام بدل دیا اور صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال کیا، لوگ ارب پتی بن گئے، اب امیر لوگوں کا علاج صحت کارڈ پر نہیں ہو گا، عامر میر اور ڈاکٹر جاوید اکرم کی پریس کانفرنس

ناشر Thursday Media International thursday.media