موضوع

تحریک انصاف

عمران خان کی جماعت، 2018 سے 2022 تک وفاق میں برسرِ اقتدار۔ پی ٹی آئی سے متعلق تھرسڈے ٹائمز کی تمام خبریں اور تجزیے۔

تازہ ترین

24 فروری 2024

  1. ہفتہ 24 فروری 2024

    خبریں

    مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں 108 ارکان کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی

    مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت، مسلم لیگ (ن) کو 24 جبکہ پیپلز پارٹی کو 14 مخصوص و اقلیتی نشستیں الاٹ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی مجموعی تعداد 108 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی، سنی اتحاد کونسل کے 81 ارکان ہیں۔

15 فروری 2024

  1. جمعرات 15 فروری 2024

    خبریں

    جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کیلئے کہا تھا، مولانا فضل الرحمٰن

    جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے تحریکِ عدم اعتماد لانے کیلئے کہا تھا، یہ تحریک پیپلز پارٹی نے چلائی تھی لیکن میں اس کے حق میں نہ تھا، تحریکِ انصاف کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی، اب فیصلے میدان میں ہوں گے۔

  2. جمعرات 15 فروری 2024

    خبریں

    امریکہ کو پاکستان پر مزید دباؤ ڈالتے ہوئے انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، تحریکِ انصاف

    مریکہ پاکستان پر مزید دباؤ ڈالے کیونکہ یہ امریکہ کا فرض بنتا ہے، ہم امریکہ کو اس کی ذمہ داری یاد دلا رہے ہیں، امریکہ کو پاکستان میں انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

11 فروری 2024

  1. اتوار 11 فروری 2024

    خبریں

    تحریکِ انصاف نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی

    تحریکِ انصاف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے انتخابی نتائج کے معاملات میں مداخلت کی درخواست کر دی، تحریکِ انصاف نے عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کرتے ہوئے جیلوں میں قید پارٹی راہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر دیا۔

7 فروری 2024

  1. بدھ 7 فروری 2024

    تجزیہ

    عمران خان نے پاکستان میں خاندانوں کے اندر تقسیم پیدا کر دی ہے، برطانوی نشریاتی ادارہ

    عمران خان نے اپنی طرزِ سیاست سے پاکستان کے اندر خاندانوں میں تقسیم پیدا کر دی ہے، عمران خان کی وجہ سے خاندانوں کے اندر تعلقات اور رشتوں میں دراڑیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ یہ تقسیمِ مزید گہری ہو رہی ہے۔

3 فروری 2024

  1. ہفتہ 3 فروری 2024

    خبریں

    دورانِ عدت غیر شرعی نکاح کیس ثابت؛ عمران خان اور بشریٰ کو سات سات قید کی سزا سنا دی گئی

    سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دورانِ عدت غیر شرعی نکاح کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا، عدالت کی جانب سے دونوں مجرمان کو سات سات قید اور پانچ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

2 فروری 2024

  1. جمعہ 2 فروری 2024

    خبریں

    توشہ خانہ کیس تفصیلی فیصلہ؛ عمران خان, بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرکے فائدہ حاصل کیا

    توشہ خانہ کیس تفصیلی فیصلہ کیمطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 157 کروڑ سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملے 3 ارب 16 کروڑ کے گراف جیولری سیٹ کو اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے صرف 90 لاکھ میں حاصل کیا۔

31 جنوری 2024

  1. بدھ 31 جنوری 2024

    خبریں

    توشہ خانہ کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو چودہ چودہ برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چودہ چودہ برس قید بامشقت اور ایک ارب 57 کروڑ 40 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے جبکہ عمران خان کو 10 برس کیلئے نااہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

30 جنوری 2024

  1. منگل 30 جنوری 2024

    خبریں

    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

    آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

27 جنوری 2024

  1. ہفتہ 27 جنوری 2024

    رائے

    عمران خان 2.0: بلاول بھٹو عمران خان ثانی بننے میں مصروف عمل

    بلاول بھٹو عمران خان ثانی بننے میں مصروفِ عمل ہیں، ان کی تقاریر میں عمران خان کے روایتی انداز کی جھلک دکھائی دیتی ہے، وہ برق رفتاری سے تُو تَڑاق والی زبان بولتے نظر آ رہے ہیں، عمران خان کی پھیلائی پولرائزیشن کے باعث منقسم معاشرہ مزید نفرتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

  2. ہفتہ 27 جنوری 2024

    خبریں

    مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے, مریم نواز

    مسلم لیگ (ن) کے منشور میں عوام کی ہر تکلیف کا احساس ہے، ہم اللّٰه کی مدد سے ہر وعدہ پورا کریں گے، ایک جماعت نے منشور پیش نہیں کیا لیکن پورا پاکستان جانتا ہے کہ اس کا منشور پیٹرول بم اور کیلوں والے ڈنڈے ہیں۔

21 جنوری 2024

  1. اتوار 21 جنوری 2024

    خبریں

    مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، میں انتقام کی سیاست دفن کر دوں گا، بلاول بھٹو زرداری

    مسلم لیگ (ن) تحریکِ انصاف سے انتقام لے رہی ہے، تحریکِ انصاف کے کارکنان میرا ساتھ دیں، میں انتقامی سیاست دفن کر دوں گا، نفرت کی سیاست سے ہمارا معاشرہ تقسیم ہو گیا ہے، پاکستان کی سیاست میں طاہر القادری جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

16 جنوری 2024

  1. منگل 16 جنوری 2024

    خبریں

    میں نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی، عمران خان

    حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل قمر باجوہ سے ایوانِ صدر میں دو بار مذاکرات ہوئے، جنرل باجوہ نے کہا اچھے بچے بن جاؤ دو تہائی اکثریت دلاؤں گا، پلان سی تیار ہے 8 فروری کو پتہ لگ جائے گا، میں نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی۔

15 جنوری 2024

  1. پیر 15 جنوری 2024

    خبریں

    دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بننے والے آج جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، مریم نواز

    دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بننے والے آج جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، نواز شریف کے تمام دشمن اپنے اصل انجام کو پہنچ رہے ہیں، قدرت کی عدالت نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم پر سو موٹو ایکشن لے لیا ہے۔

  2. پیر 15 جنوری 2024

    خبریں

    عمران خان مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں کہیں نظر نہیں آ رہے: معروف صحافی کا اہم ترین ادارہ سے ملاقات کے بعد دعویٰ

    عمران خان مستقبل میں بھی ملکی سیاست میں نظر نہیں آ رہے، نو مئی کے مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انتخابات بروقت ہوں گے، ادارہ غلطیوں کا ازالہ کر رہا ہے۔

13 جنوری 2024

  1. ہفتہ 13 جنوری 2024

    خبریں

    تحریکِ انصاف کو انتخابی نشان بَلّا نہیں ملے گا، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل منظور

    تحریکِ انصاف کو انتخابات میں "بَلّا" بطور انتخابی نشان نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کر لی، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

4 جنوری 2024

  1. جمعرات 4 جنوری 2024

    تجزیہ

    جیل میں قید عمران خان کی تحریر: آئندہ انتخابات کو مذاق اور تباہی قرار دے دیا، جریدہ اکانومسٹ

    آئندہ انتخابات مذاق اور تباہی ہوں گے، ہماری حکومت فوج نے امریکہ کے دباؤ کے تحت گرائی، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر چکے ہیں، ہمیں انتخابی مہم کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

3 جنوری 2024

  1. بدھ 3 جنوری 2024

    تجزیہ

    تحریکِ انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی تحریکِ انصاف نے آئی ایم ایف کی حمایت سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا، تحریکِ انصاف برسرِ اقتدار آنے کی صورت میں آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہیں کرے گی۔

22 دسمبر 2023

  1. جمعہ 22 دسمبر 2023

    تجزیہ

    عمران خان کی اقتدار میں واپسی پاکستان کیلئے تباہ کن ہو گی، جریدہ وال سٹریٹ جرنل

    عمران خان کا اقتدار میں واپس آنا پاکستان کیلئے معاشی، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے تباہ کن ہو گا، عمران خان کی جنونیت اور میسیانک پاپولزم پاکستان کیلئے ڈیڈ اینڈ ہو گا۔

16 دسمبر 2023

  1. ہفتہ 16 دسمبر 2023

    تجزیہ

    عمران خان حکومت نے پاکستان کو سیاسی تنہائی اور خطرناک توانائی بحران کی جانب دھکیل دیا: امریکی جریدہ بلوم برگ

    عمران خان دورِ حکومت میں پاکستان بین الاقوامی سیاسی تنہائی کا شکار ہوکر ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے ملک کو سنگین توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں توانائی اورلوڈشیڈنگ کے بحران پر قابوپا چکی تھی۔

ناشر Thursday Media International thursday.media