وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہراکبر نقوی، جسٹس منیب اختراور جسٹس اعجازالاحسن کیخللف ریفرنس دائر کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ وزیراعظم نے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد قانونی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے جائزہ لیا تھا۔ ذرائع کیمطابق اس قانونی ماہرین کی ٹیم کا اجلاس ہوچکا ہے اور اس ٹیم نے مختلف قانونی ماہرین سیمت اٹارنی جنرل، وزیرقانون، عرفان قادر، وزیرخزانہ وزیر داخلہ اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی گذشتہ روزایک پروگرام میں سپریم کورٹ ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
واضع رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال اوردیگر تین ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔