اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہودے سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔
ججز کیخلاف ضابطے کی خلاف ورزی کی شکایات کرنیوالی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر لگے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد ان الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ سے ہٹانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
واضع رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے سفارشات کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی جو پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں انکی پنشن اور دیگر مراعات ختم ہوجائینگی۔
حیرت انگیز طور پر جسٹس مظاہر نقوی کے استعفی کے ایک روز بعد ہی مستقبل میں چیف جسٹس بننے والے جج اعجازالاحسن نے بھی استعفی دے دیا تھا۔